رونقِ کونین ہیں وہ کریمِ دو سریٰ |
جن کو مژدہ ہے ملا صاحبِ لولاک کا |
دہر شانِ نور کے فیض سے معمور ہے |
خیر لیں نوری جہاں در ہے نوری آپ کا |
ذرے ذرے میں چمک فیض سے سرکار کے |
نورِ حق قرآنِ ہے حق ہے فرماں آپ کا |
ہیں شگفتہ دو جہاں رحمتِ دلدار سے |
ہے فروزاں آپ سے دہر کی ساری فضا |
قل امر توحید کا آپ سے آیا ہمیں |
اک خدائے لاشریک آپ نے بتلا دیا |
ہیں کریمِ دو سریٰ مالک و مشکل کشا |
رستہ اُن سے جو ملا کرم ہے سرکار کا |
مصطفیٰ کہف الوریٰ نبضِ ہستی آپ سے |
گوشہ گوشہ در جہاں آپ سے روشن ہوا |
آن بانِ دو جہاں زینتِ دارین ہیں |
اعلیٰ ہیں محمود وہ اعلیٰ رتبہ آپ کا |
معلومات