| غلام اُن کے ہر جا سدا مسکرائیں |
| حسیں جن کے چہرے بڑے جگمگائیں |
| پریشاں نہیں وہ غمِ دو جہاں سے |
| کٹھن گر ہے موقع مدینے وہ آئیں |
| عجب تیرے سائے ہیں اے سبز گنبد |
| جو دیکھیں اسے وہ مقدر بنائیں |
| چلیں غم کے مارو مدینے چلیں گے |
| کریں سب دعائیں وہ در پر بلائیں |
| سلے تار داماں بھرے گی یہ جھولی |
| درودوں کے گجرے نبی پاس لائیں |
| کرے حمدِ باری جو ہستی ہے ساری |
| ہیں نغمے نبی کے جو کونین گائیں |
| اے محمود طالع سدھرتے ہیں جس جا |
| ہے منزل مدینہ نبی گر بلائیں |
معلومات