معزز صارفین،

یہاں پرکمنٹس میں آپ اس سائٹ کے بارے میں ہمیں اپنے مشوروں سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ 



278
3520
اسلام علیکم
محترم ذیشان اصغر صاحب آپ کی کاوشوں کو سلام۔ آپ کی سائیٹ سے بہت ہی اچھی رہنمائی ملی۔ سائیٹ بہت ہے فائیدہ مند ہے۔
اللہ آپ کو خوش رکھے
اللہ آپ کو سالامت رکھے
تا قیامت رکھے

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و بر کا تہ ۔
ذیشان بھائی ۔ آپ کی اردو ویب سائٹ سے میں بے حد خوش ہوں ۔ الحمداللہ، میں بہت اچھے موضوعات پر لکھنا جانتی ہوں ۔ آپ سے اتنی درخواست کرتی ہوں، کہ یہ ویب سائٹ پیسے دیتی ہے ۔ کیا میں پیسے کما سکتی ہوں ۔
شکریہ ۔ صباء لاہور سے

وعلیکم السلام محترمہ @sabamoazzam

عروض سائٹ پر آپ کو خوش آمدید۔ یونہی لکھتے رہا کیجیے۔ ?

جہاں تک آپ کا سوال ہے، تو اس کا جواب نفی میں ہے۔ شاید مستقبل میں ایسا ممکن ہو۔ لیکن فی الوقت اس کا انتظام موجود نہیں ہے۔ ?

Shukria zeeshan bhai. Allah apko hamesha khush rahke Ameen.

ماشآاللہ اسلم راہی صاحب بہت خوبصورت پیرایۂ اظہار بھی اورردیف و قافیہ بھی
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!

0
ماشاءاللہ بہت خوب انتخاب

0
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سر اس شعر کا سسٹم کیوں غیر مستعمل وزن بتا رہا ہے

مخالفت سے میری سنورتی ہے شخصیت
میں جلنے والوں کا بھی احترام ہی کرتا ہوں

جبکہ اسکورنی بھی ٹھیک آ رہا ہے

0
روانی سکور بھی ٹھیک آ رہا ہے

0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سر لفظ کہانی بھی شامل کیجیے اس کا وزن بھی برابر نہیں آرہا
جزاک اللہ خیر

0
کہانی کا اگر الف ہٹا دیا جائے تو پھر وزن برابر آتا ہے

جیسا کہ/ کہنی/ اگر ایسے لکھا جائے تو

0
@Nadeemgujjar کہانی سسٹم میں موجود ہے اور درست بھی ہے۔

0
اس لنک پر دیکھیں لفظ کہانی کو شاعروں نے کیسے استعمال کیا ہے:


https://aruuz.com/selection/search?searchstring=%DA%A9%DB%81%D8%A7%D9%86%DB%8C

0
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سر جزاک اللہ خیر سدا سلامت رہو

رہنمائی کا بہت بہت شکریہ

0
Error.
An error occurred while processing your request.
Request ID: |a AA
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سر میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ میری پروفائل اوپن نہیں ہو رہی پلیز دیکھیے گا اس کو کیا پرابلم ہے جب بھی میں پروفائل اوپن کرتا ہوں تو جو انگلش میں اوپر لکھا ہوا ہے یہ لکھا آ جاتا ہے آپ کی بہت نوازش ہوگی اگر نظر ثانی ہو جائے تو آپ نے کہا تھا کہ میں چیک کرتا ہوں پتا نہیں پھر یاد بھول گئے یا پھر کوئی ٹیکنیکل پروبلم آرہی ہے جزاک اللہ خیر

0
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
سید ذیشان صاحب
اللہ عزوجل آپ کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں عطا فرمائے- آمین
میں نے ماضی قریب میں ہی عروض ویب سائٹ کا استعمال شروع کیا ہے- بہت ہی مفید پایا اس سائٹ کو۔ اس کے بغیر موزوں کلام لکھنا میرے لیے ناممکن تھا-
اللہ عزوجل اس ویب سائٹ کا فیضان تادیر جاری رکھے

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
سید ذیشان صاحب
اللہ عزوجل آپ کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں عطا فرمائے- آمین
میں نے ماضی قریب میں ہی عروض ویب سائٹ کا استعمال شروع کیا ہے- بہت ہی مفید پایا اس سائٹ کو۔ اس کے بغیر موزوں کلام لکھنا میرے لیے ناممکن تھا-
اللہ عزوجل اس ویب سائٹ کا فیضان تادیر جاری رکھے

السلام علیکم ،
سید ذیشان بھائی ،

قہر ، اور سراغ کا لفظ شامل کر دیجئے ۔
جزاک اللہ ۔

@rjiqaher یہ دونوں الفاظ پہلے سے موجود ہیں۔

@ZeerakNasim بہت شکریہ محترم۔

اب اگلا مرحلہ ویب سائٹ کی مدد کے بغیر کلام کہنا ہے۔

بہت پتے کی بات کی ہے ذیشان بھائ آپ نے - اس سائٹ کی مدد سے اگر کوئ اپنے آپ کو موزوں طبع بنا لے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے -

کیا اپنی آئڈی سے کسی کی کلام کو ڈلیٹ کیا جاسکتا ہے؟ جنا ب

0
معذرت کسی کی کلام کو نہیں بلکہ اپنے کسی کلام کو ڈلیٹ کیا جاسکتا ہے؟

0
اشاعت کے لنک پر جا کے اپنے کلام کے آگے دیئے گئے حذف کے بٹن کو دبائیے

شکریہ جناب ارشد رشید صاحب

0
نہیں ڈرونگا فرشتوں سے میں بروزِ حشر
شفیع گر مرا خیرالانام ہوجاۓ
اس شعر کی تقطيع ہونی چاہئے
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن
مگر نہیں ہورہی ہے
لفظ خیرالانام اور لفظ ڈرونگا کی
نہیں کچھ الگ ہی دکھ رہی ہے
ان دونوں لفظوں کو درست کیجیے براۓ مہربانی

0

یاد رکھیئے - سسٹم کے پاس دنیا کا ہر ہر لفظ نہیں ہے تو ایسی صورت میں آپ اس لفظ کو توڑ کر لکھیں تاکہ سسٹم کو سمجھ آ جائے کہ اس کا املا کیا ہے - لہاذا خیرالانام کو آپ کو لکھنا ہوگا جیسے اسکو پڑھا جاتا ہے یعنی خیرل انام

ڈرونگا اس لیئے تقطیع نہیں ہورہا کہ سسٹم کے پاس یہ ملا کر نہیں ہے تو اس کو لکھیں ڈروں گا -

ایک غلطی اور یہ ہے کہ آخر میں آپ نے دو حرفوں کے بیچ جگہ بھی نہیں چھوڑی ہے -

تو یہ اس طرح تقطیع ہوگا

نہیں ڈروں گا فرشتوں سے میں بروزِ حشر
شفیع گر مرا خیرل انام ہو جاۓ

جب تقطیع ٹھیک ہوجائے تو اسے پیش اسکی اصلی حالت میں لاکر کیجیئے -

بہت بہت شکریہ جناب عالی

0
السلام علیکم
حضرت ذیشان صاحب
کچھ دنوں سے میری غزلیں بلاگ پر نہیں دِکھ رہی ہیں ۔
کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ برائے مہربانی یہ پرابلم حل کریں
شکریہ

0
محب لفظ شامل کر دیجئے

اور ایک عرض اگر ممکن ہو تو جس کلام میں قافیے نہ ہو وہاں غلطی کی نشاندہی کا آپشن کر دیجیے

0
طیبہ ، منگتا نہیں شامل ہے شاید

0
مزاحیہ غزل
نہا کے جب نکلتا ہوں تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں
میں چھلکے سے پھسلتا ہوں تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں

تمھارے ابا کی خاطر تواضع یاد ہے اب تک
تمھارے خط جو پڑھتا ہوں تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں

ہو کوئی شیر یا چوہا کبھی ڈرتا نہیں لیکن
فقط بیگم کو تکتا ہوں تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں

ترے کوٹھے سے اب میرا تعلق واجبی سا ہے
مگر جب بھی گزرتا ہوں تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں

ہزاروں لوگوں کا قرضہ ہے میرے سر پہ پہلے ہی
سحر میں جب بھی ہنستا ہوں تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں
شاعر زاہد الرحمن سحر

اچھی کوشش ہے

سلام علیکم،
کس کس نے ہمارے کلام کو دیکھا اور لائک کیا اس کو دیکھنے کا آپشن شامل کیجئے۔

وعلیکم السلام،

لائک کرنے والوں کو دیکھنے کا آپشن شامل ہے۔

السلام علیکم
کیا کسی شاعر کی آئڈی (search) کی جاسکتی ہے
مثلا اگر ہم کسی شاعر کے کلاموں کو دیکھنا چاہیں تو کیسے دیکھیں

0
السلامُ علیکم محترم سیّد ذیشان اصغر صاحب!
میں تین سال قبل عروض ویب سائٹ سے متعارف ہوا تھا جب میں نے شاعری کے میدان میں قدم رکھا ۔ الحمدللہ اب میری ایک ہزار سے زائد غزلیں اور نظمیں اس پر موجود ہیں اور کسی ایک آدھ مصرع کے علاوہ تمام موزوں کلام ہے۔ اس ویب سائٹ کے علاوہ میرا کوئی اور استاد نہیں اور میری اب تک گیارہ کتب شائع ہو چکی ہیں الحمد لللہ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ میرے ذریعے درجنوں لوگ اس ویب سائٹ سے متعارف ہو کر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اللہ آپ کو اسے جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جزاک اللہ احسن الجزاء
ڈاکٹر طارق انور باجوہ

بے شک طارق صاحب
آپ نے درست فرمایا

تائید کا بہت شکریہ عامر رضا حاتم صاحب!

بہت شکریہ طارق صاحب 😊

0
@Taqimujeeb

ایسا فی الوقت ممکن نہیں ہے۔

ذیشان بھائ جو آپ کا کام تھا آُپ نے احسن طریقے پر پورا کردیا - اب جو بھی شخص موزوں طبع نہ ہو آپ کی بدولت وزن میں کہہ سکتا ہے - اللہ آپ کو اس کا اجر ضرور دے - آمین-

مگر مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ پھر بھی یار لوگوں کو شاعری سجھ نہ آئ- وزن تو وہ پہلا قدم ہے جہاں سے شاعری شروع ہوتی ہے - اصل شاعری تو اس کے بعد آتی ہے -

اس سائٹ کے زیادہ تر استعمال کنندہ بس وزن کو ہی شاعری سمجھ کر اللہ جانے کیا کیا ب انٹ شنٹ لکھتے رہتے ہیں - نہ زبان صحیح نہ قافیے کا علم نہ محاورات کا درست استعال نہ معائبِ سخن سے پرہیز - نہ مطلالعہ نہ مشاہدہ - بس شاعری کرنی ہے -

شعر تو یہ بھی ہے
اکہتر بہتر تہتر چوہتر
پچھتر چھتر ستتر اٹھہتر

کیوں کہ وزن میں پورا ہے - مگر کیا یہ شاعری ہے -

پڑھ کر دکھ ہوا کہ لوگ ایسی شاعری پر مشتمل دیوان کے دیوان بھی چھاپ رہے ہیں -

ارشد صاحب، درست فرمایا آپ نے۔ بقول غالب:" شاعری خیال بندی ہےنہ کہ قافیہ پیمائی۔ "
یہاں پر اس میں موذوں گوئی کا بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

فکرِ ہر کس بقدرِ ہمّت اوست

0
محترم ارشد صاحب،
آپ کے سخن و ادب کے محاکمات اور فنُّ شاعری کے رموز و اوقاف پر خیالات کا اظہار جو کبھی کبھی تنقید و تنقیص کے بین بین قدرے مایوسی پر بھی منتج ہوتا ہے کہ قرطاسِ عروض کے اکثر شعرا شاعری کی محض قافیہ پیمائی اور تُک بندی کے پیرائے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرتے اور یہ سب کچھ ممکن ہے محض آپکے رشحاتِ قلم ہی کا اعجاز نہیں بلکہ شاید حقائق کے منافی بھی نہ ہو اور اگر آسان الفاظ میں عرض کروں تو شاید یہ محض تنقید و تنقیص نہیں بلکہ حقیقت بھی ہو مگر آپ نے ان سبکی نشاندہی تو فرما دی ‘ کچھ علاج اسکا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں ‘ کے مصداق کوئی ٹھوس اور جامع علاج تجویز نہیں فرمایا تاکہ مجھ ایسے اور بقیہ احبابِ عروض کما حقہ، استفادہ کر سکیں اور مجھے واثق یقین ہے کہ عروضِ شاعری پر آپکی کوئی تصنیف بھی ضرور ہو گی اور مجموعۂ کلام بھی ضرور ہو گا اسلئے مہربانی فرما کر یا تو عروض کے صفحات پر انہیں لگائیں یا جہاں سے دستیاب ہوں اس پبلشر کا نام فون نمبر وغیرہ مرحمت فرمائیں تا کہ سبھی مستفید ہوںاں کسی غلطی پر پیشگی معذرت خواہ ہوں

خواجہ محی الدین صاحب کی سو فیصد تائید کرتا ہوں

0
جزاک اللہ ڈاکٹر صاحب

0
خواجہ صاحب - بہت خوب - آپ نے نہایت لطیف پیرایہ میں طنز بھی کیا ہے - آپ کا میسج اچھا لگا-

اب زرا حقیقت حال بھی سماعت فرمائیں جی کڑا کر کے -
بات یہ ہے کہ سیکھتا سمجھتا وہی ہے جو سیکھنا سمجھنا چاہتا ہے - میں نے صرف اردو کی بے حرمتی بر داشت نہ کرتے ہوئے جب بھی لکھا سامنے سے ایک ٹکا سا جواب آیا - کوئ سیکھنا ہی نہیں چاہتا سب واہ وا ہ چاہتے ہیں اور وہ انکو بہت مل بھی جاتے ہیں -

مجھے تو اس فورم پہ کھلی گالیاں بھی دی گئیں ہیں - برا بھلا بھی کہا گیا - تو میں اس سے زیادہ اور کیا کر سکتا ہوں
جب بیمار ٹھیک ہی نہیں ہونا چاہے تو کوئ چارہ گر اس کا علاج نہیں کر سکتا -

باقی میں نے کبھی کوئ دعوٰی استادی نہیں کیا - جب بھی کسی بات پہ اعتراض کیا ہے تو اس کا اصول قاعدہ اور زبان کی باریکیاں لکھ کر اپنا اعتراض بتا کر اصلاح کی کوشش کی ہے - اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ میری عروض پر کتاب ہے کہ نہیں یا میرا دیوان ہے کہ نہیں - جب میں نے دلائل سے کوئ بات کی ہے تو آپ دلیل سے ہی اسے غلط ثابت کریں - یہ کیا آپ مجھے برا بھلا کہیں یا کہیں ہم تو ایسے ہی صحیح سمجھتے ہیں -

آپ بھی اور باجوہ صاحب کو بھی میں نے شروع میں سمجھانے کی کوشش کی تھی تو آپ دونوں احباب نے خفگی کا اظہار کیا تھا - اس کے بعد میں نے آپ کو کبھی کچھہ نہیں لکھا-

بس گاہے بہ گاہے اردو کی یہ خواری جو احباب نے اس سائٹ پہ مچا رکھی ہے سے دل جب بہت دکھتا ہے تو ایک آدھ عمومی بات لکھ دیتا ہوں -

یہ جان کو بہت دکھ ہوا کہ باجوہ صاھب جو تُک بندی کرتے ہیں اس کے 11 دیوان چھپوا چکے ہیں تو سوچتا ہوں یہ اردو پہ کتنا ظلم ہے - آنے والے نئے شعرا اس سے کیا سیکھ سکیں گے - ہم نئی نسل کو کیا پیغام دے کے جائیں گے -

مگر خیر صاحب آپ کو جو صحیح لگے کرتے رہیں مجھے جو صحیح لگے گا میں کرتا رہوں گا


0
لکم دینکم ولی دین

0
سلام علیکم
ہم نے یہاں پڑ ایک عرضی ڈآلی تھی کہ کیا یہ ممکن ہے کہ اپنی بیاض کو ڈاونلوڈ کیا جاسکے۔
جس کا ہم کو ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
کوئی اس معاملے میں ہماری مدد فرما سکتا ہے۔

ویسے اپنی رائے شامل کر رہا ہوں طالبِ علم کی حیثیت سے۔
تنقید برائے اصلاح اچھی لگتی ہے اس کا برا منانا مناسب نہیں۔
اور آپ حضرات میرے کلام پر بھی تنقید کر سکتے ہیں آخر انسانوں میں شمار ہوتا ہے ہمارا۔
والسلام۔

0
ثاقب صاحب، بیاض فی الوقت ڈاونلوڈ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ کسی وجہ سے اس کو ڈونلوڈ کرنا چاہ رہے ہیں، تو وجہ سے مجھے مسیج کر کے آگاہ کر دیں۔ تاکہ اس کا کوئی حل نکالا جا سکے۔

سلام علیکم،
ذیشان صاحب،
اپنے پاس پرنٹ کر کے محفوظ کرنا چاہ رہا ہوں۔
ایک کتابی شکل میں

ثاقب صاحب - اس کا آسان طریقہ تو ایک یہ ہوگا کہ عروض میں اپنا کلام والا صٖفحہ کھولیئے - پورے کلام کو ہائی لائٹ کر کے کاپی کر لیں - پھر ایک نیا مائکروسوفٹ ورڈ ڈاکومنٹ کھول کر اس میں پیسٹ کرلیں
جب سب صفحے اس طرح کاپی ہو جائیں تو اس ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف کی فارم میں سیف کر لیں
آپ کی بیاض تیار ہو جائیگی

ارشد صاحب اس سے بہتر یہ نہیں کہ آپشن دے دیا جائے۔
جو آپ کہہ رہے ہیں اس کو ایک بار آزما کر دیکھیے کہ آیا کتنا وقت لگتا ہے اور کس فارمیٹ پر آتا ہے۔
خیر ہم کو کسی بحث میں نہیں پڑنا۔ ہوسکتا ہے تو ایڈمن جواب دے دیں
کیونکہ یہ آسانی صرف ویب سائٹ پر میسر ہوتی ہے اور مشکلات کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔
والسلام۔

ثاقب صاحب میں نے تو خلوصِ دل سے ایک مشورہ دیا تھا آپ ہی کی بہتری کے لیئے -
اور میں یہ کام کرتا ہی رہتا ہوں - کوئ ایسا وقت نہیں لگتا اس میں - لیکن اگر آپ کے پاس اپنے لیئے اتنا وقت بھی نہیں ہے تو ایڈمن کو آپ نے فالتو سمجھا ہے ؟
آپ کو اندازہ بھی ہے اس طرح کی ایک سائٹ بنانا اور اسے مسلسل چلاتے رہنا کتنا مشکل اور مہنگا ہوتا ہے ؟
ذیشان صاحب تو کسی سے کچھ مانگتے بھی نہیں ہیں - اس سائٹ کو چلانے کے لیے ہزاروں روپے روز کے اپنی ہی جیب سے خرچتے ہیں -
آپ ایک تو مفت میں اس سائٹ سے فائدہ اٹھاتے ہیں اوپر سے توقع بھی رکھتے ہیں کہ ایڈمن اپنا وقت اور پیسہ لگائے آپ کی فرمائش پوری کرنے کے لیئے -
واہ صاحب واہ


محترم ارشد صاحب،
یہ سائٹ بنانے کا مقصد یہی تھا کہ صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی شاعری بہتر کر سکیں۔ اس سائٹ پر دیگر سہولیات بھی سب کی آسانی کے لیے ہی دی گئی ہیں۔ اگر ثاقب صاحب ڈاونلوڈ بٹن کا مشورہ دے رہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے اور یہ دھاگہ اسی قسم کے مشوروں کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ میرا کافی عرصے سے یہ سہولت فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔ لیکن جب تک یہ سہولت فراہم نہیں ہوتی تو ارجنٹ کیسز (کتاب چھپوانا) وغیرہ کے لیے ایک یوزر کے لئے ایک مرتبہ میں خود ڈیٹابیس سے کر سکتا ہوں۔

سر میں تو آپ ہی کےخیال سے کہہ رہا تھا- آگے جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے -
میرے نزدیک اس طرح کے ڈاؤنلوڈ کے بٹن کی یہاں کوئ ضرورت نہیں -
اپنا کلام اس سائٹ پر براہ راست ٹائپ بھی کسی نے کیا ہو تو لازم ہے کہ وہ لکھ کر اسکی کاپی اپنے پاس رکھے -
باقی آپ کی مرضی -

آپ کی بات درست ہے اگر 10-20 غزلیں، نظمیں ہوں۔ لیکن اگر 50 سے زیادہ ہو جائیں تو پھر مینول طریقے پر بہت وقت لگتا ہے۔ اس لئے اس سہولت کا میسر ہونا سود مند ہی ہے۔

باقی میری کوشش ہوتی ہے کہ وقتا فوقتا ڈیٹا بیس کا بیک اپ بناتا رہوں تاکہ سرور پر کسی مسئلے کی وجہ سے صارفین کا سارا ڈیٹا ضائع نہ ہو جائے۔ بیاض کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس کو آپ اپنی پرسنل ڈائری کی طرح استعمال کریں اور کلام ضائع ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ لیکن اس بات کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ اس لئے وقتا فوقتا اپنا پرسنل بیک اپ بنانا اچھی بات ہے۔ تو اس کام کے لئے ڈاونلوڈ کا بٹن کافی مفید ہو سکتا ہے۔

جو مشورہ محترم ارشد صاحب نے دیا ہے کہ پورے کلام کو ہائی لائٹ کر کے کاپی کر لیں اور پھر اسے علحدہ ورڈ ڈاکومنٹ پر پیسٹ کر لیں یہ بہت مؤثّر اور قابلِ عمل تجویز ہے اور اسمیں وقت تو بہت کم درکار ہے کیونکہ ایک فائل پر پچّاس نظمیں غزلیں ؤغیرہ آ جاتی ہیں اور اگر یہ پانچ سو بھی ہوں تو صرف دس بار یہ پراسس آپکو دہرانا پڑے گا اور مَیں نے ذاتی طور پر بھی اس طریقے کو محترم ذیشان صاحب کی تجویز پر دو تین سال قبل آزمایا اور انتہائی محفوظ اور قابلِ عمل پایا

0
ارشد صاحب،

امید کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے
مَیں اگرچہ آپکی تصریحات سے متفق نہیں ہوں تاہم جواب کے لئے ممنون ہوں
اپنی آرا دینے سے پیشتر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ پلیٹ فورم مناقشہ آرائی یا کم از کم محاذ آرائی کے لئے نہیں بلکہ محترم ذیشان اصغر صاحب نے مجھ ایسے ناخواندہ (بصورت رموزِ شاعری وغیرہ وغیرہ ) احباب کے لئے انتہائی محنت اور یقیناً ایک خطیر رقم سے ابتدا کی اور روز مرہ کے اخراجات بھی اپنی گرہ سے دے کر اپنے شوق کی اور ہماری ضرورت کی تکمیل کے لئے آراستہ کیا ہے اور مجھے کہنے میں کوئی باک نہیں کہ شاید اس کی
ہمسری کا دعویٰ بھی کوئی نہیں کر سکتا اور ہم ہیں کہ لا یعنی باتوں میں اپنا اور سبکا وقت ضائع کر رہے ہیں اور اس سب کے باوجود ذیشان بھائی کسی سے الجھنا تو کجا بلکہ اپنے آپ کو مطلقاً ان خرافات سے دُور رکھے ہوئے اپنی ُدھن میں سائٹ کا وقار بر قرار رکھنے میں کوشاں ہیں اللہ کریم انہیں جزائے خیر سے نوازے آمین ثُمّ آمین

ارشد صاحب ذرا واضح فرمائیں کہ کس نے اردو کی بےحرمتی کی اور کس نے گالیاں دیں کیونکہ اگر کوئی شاعری کے رموز و اوقاف سے نا بلد ہے اور عروض کی دی گئی سہولیات سے مستفید ہو رہا ہے اور اپنی سی سعئ کے باوجود اسے کامیابی نہیں ہو رہی تو اسمیں اردو کی یا شاعری کی بے حرمتی کہاں سے آ گئی کیونکہ ہر مبتدی خواہ وہ گاڑیوں کا کام سیکھے یا پائلٹ بننے کے لئے ابتدائی مراحل سے گزرے تو وہ غلطیاں تو کرے گا اور ایسی بے شمار مثالیں میرے اور آپ کے تجربے سے گزریں ہوں گی مگر کبھی کسی ادارے سے یہ لزام نہیں لگا کہ تم نے گاڑی کا ستیاناس کر دیا یا پائلٹ نے جہاز کی یا کسی اوزار کی بے حرمتی کر دی کیونکہ thats all in a game
مزید یہ کہ ہر نامور و مشہور سبھی کبھی مبتدی تھے کسی نے بھی یکدم ایم اے یا پی ایچ ڈی نہیں کی بلکہ ہر ایک نے اپنے اپنے استادوں کے سامنے زانوئے تلمذّ طے کئے البتّہ انبیا کرام
کو صرف استثنےٰ حاصل ہے کہ یہ وصف کسبی نہیں وہبی ہے

اور اگر آپ کسی کو رموزِ شاعری سمجھانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے بات تو یہ سمجھیں کہ ‘ ادب پہلا قرینہ ہے محبّت کے قرینوں میں ‘ یہاں ادب سے مراد اخلاق ہے یعنی لوگوں سے
اخلاق اور پیار سے بات کی جائے اور انکی ٹیڑھی ترچھی باتوں کا بھی اخلاق اور پیار سے جواب دیا جائے مگر ارشد بھائی آپ میں یہ صفت مفقود ہے کیونکہ آپ جسے سکھانا چاہتے ہیں اسے ان پڑھ اور جاہل سمجھتے ہیں اور ایسے استاد تو آجکل کے بچّے بھی برداشت نہیں کرتے چہ جائیکہ ایک معقول اور عمر رسیدہ آدمی آپکو اپنا استاد مان لے ، نہیں ہر گز نہیں ،
اپنے وقت کے سب سے زیادہ متقی و پرہیزگار ہی نہیں بلکہ اللہ کے برگزیدہ رسول اور نبی جناب موسیٰ کو اس دور کے سب سے بگڑے ہوئے انسان یعنی فرعون کے پاس جب اللہ کریم انہیں بھیجتے ہیں تو ہدایت دیتے ہیں کہ نرمی سے بات کرنا یعنی ایک مصلح کے لئے اشد ضروری ہے کہ وہ پیار اور نرمی والا ہو وگرنہ سیکھنے والے اس سے دُور بھاگ جائیں گے (اسی لئے ابھی تک سبھی آپ سے دُور ہیں اور کسی کو کچھ سکھا نہیں سکے )
اور اسی سے یہ اصول بھی اخذ ہے کہ کسی ناخواندہ کی تحقیر کر کے کوئی اصلاح کرنے والا
مصلح کہلانے کا مستحق نہیں ہے اور آپ خود ہی اپنی تحریرات کو بنظرِ غور دیکھیں تو انمیں
اپنا زعم و کبر اور دوسرے کی تحقیر صاف نظر آئے گی جسکا ایک زندہ ثبوت کہ کسی ایک رفیق کا نام لے کر کہا کہ وہ جو تُک بندیاں کرتے ہیں اسکے گیارہ دیوان چھپوا چکے ہیں ، ارشد بھائی یہ آپکو کیسے زیب دیتا ہے کہ بر سرِ عام کسی شریف رفیق کی پگڑی اچھالنا کیونکہ یہ تو ذاتی حملہ ہے
؀ کوئی حد بھی ہے آخر احترامِ آدمیّت کی بدی کرتا ہے دشمن اور ہم شرمائے جاتے ہیں

خدا را یا تو یہ بند کریں یا پھر عروض کے صفحات پر سبھی کو دعوتِ عام دیں کہ مَیں ہوں مسمّی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اپنے مطب سے اعلان کرتا ہوں کہ جسکو ایک صحیح اور پاکیزہ اردو اور رموز شاعری سیکھنے ہوں وہ آئیں اور ایک حاذق طبیب کی فری خدمات حاصل کریں اور پھر اسکے بعد جسکو آنا ہو گا وہ آ جائے گا اور جو نہ آنا چاہے وہ نہیں آئے گا اور یہ بھی سب پر عیاں ہو جائے گا کہ اردو اور شاعری کو اپنی معراج تک پہنچانے والے نے عروض پر اعلان کر دیا

اب ذرا دل تھام کے سنئے کہ سب سے پہلے تو آپ نے میری اجازت کے بغیر میری غزل (اچھّی یا بُری) کی اپنی مرضی سے تصریف و تحریف فرمادی حالانکہ کسی کی تخلیق کو خالق سے اجازت لئے بغیر اس میں گھس جانے اور پھر اسکے پرخچّے اڑا دینے کو اسلامی اصطلاح میں سرقہ بالجبر کہتے ہیں اور جب میَں نے آپکو یہ سب کچھ باور کرایا تو مجھے امید تھی کہ آپ اس پر معذرت کریں گے مگر ایں خیال است و جنوں است و محال است !
اور پھر آپ ایک طرف تو کہتے ہیں کہ مَیں نے کبھی استادی کا دعویٰ نہیں کیا حالانکہ آگلے پیرے میں آپ خود رقم طراز ہیں کہ شروع میں مَیں نے ،یعنی آپ نے، مجھے اور باجوہ صاحب کو سمجھانے کی کوشش کی تھی تو ارشد صاحب یہ سمجھانا اگر استاد بننا نہیں ہے
تو اسے کیا کہیں اسطرح آپ نے اپنی ہی تحریر میں اپنے آپ کو متضاد ثابت کر دیا
؀ اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے اسد
اور کہاں ہے اردو کی خواری اور کون کر رہا ہے ذرا جرّءات کریں اور خم ٹھونک کر ثبوتوں کے ساتھ سامنے آئیں
اور مزید آپ کا کہنا ہے کہ آپ کی کوئی تصنیف یا مجموعہ ہے یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو جناب فرق پڑتا ہے کیونکہ جنہیں آپ بار بار اردو اور شاعری کی توہین کرنے سے نواز رہے ہیں وہ بھی تو دیکھیں کہ استادانِ گرامی کیا ہیں اور وہ آپکی پاکیزہ اردو اور اپنی ملامت زدہ ریختہ کو ممیز کر سکیں مزید یہ کہ عین ممکن ہے اس محفل میں کوئی ایک آدھ آپ سے اچھا لکھنے والا اور شاعری کے رموز سے زیادہ آگاہی والا ہو یا ابھی نہ ہو تو کبھی عروض جوائن کر لے تو پھر پتہ چلے گا کہ آ پ کتنے پانی میں ہیں اسلئے یا تو کوئی تصنیف ہے ہی نہیں اور آپ راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں یا بہت بودی قسم کی کسرِ نفسی ہے اور جہاں تک آپ کی شاعری کی بات ہے تو ابھی تک میری نظر سے آپکی ایک آدھ غزل گزری ہے اور اسمیں بھی سچّی بات ہے کہیں کوئی دانشورانہ اور مثالی نفسِ مضمون نہیں تھا ہاں یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ مجھ سے بہتر ہو

اب آخر میں مَیں سبھی رفیقانِ عروض سے اور ذیشان بھائی گویا سبھی سے معذرت خواہ ہوں کہ بلا وجہ ایک لایعنی یا ایک خلطِ مبحث کو طول دیکر اتنا لمبا جواب دیا
ارشد بھائی مناسب ہے کہ اب آپ مزید وضاحتیں نہ فرمائیں کیونکہ مَیں اس کارِ فضول میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں جوابوں کے سوا

سبحان اللہ - کیا خوب بات ہے - ایک طرف تو آپ رقم طراز ہیں کہ میں یہ بتاؤں وہ بتاؤں یہ کہوں وہ کہوں پھر خود ہی کہتے ہیں آپ مزید وضاحتیں نہ دیں -
جی اچھا خوش رہیں -
ان سب الزامات کا جواب اب انشااللہ آپ کو روزِ حشر ہی ملے گا-
والسلام

0
اب خدا کے لئے مجھے حشر تک نہ لے جائیں کیونکہ عین ممکن ہے کہ وہاں تو مَیں اور آپ ایک ہی صف میں ہوں گے
اور اگر مجھے آپ پر کسی ایک غلطی کا جواب دینا ہو گا تو ان ساروں کا جواب آپ اکیلے کو دینا پڑے گا جن کی آپ نے عروض میں ٹضحیک و استہزا کی ہے
فیصلہ تیرا ترے ہاتھوں میں ہے دل یا شکم
اور ہاں مَیں نے مناسب ہے کے الفاظ لکھے ہیں جسکا مطلب ہے کہ اگر آپ چاہیں تو جواب دے سکتے ہیں

السلام علیکم ذیشان بھائی،
کیا بحرِ ہندی اور زمزمہ میں مختلف ارکان پہ کلام موزوں ہوتا ہے ۔۔
میرا مطلب ہے کہ ہر شعر کے ارکان بدل جاتے ہیں یا آگے پیچھے ہو جاتے ہیں تو کیا کلام موزوں ہے، کیونکہ کچھ استاد کہتے ہیں
کہ ایسا کلام بے وزن ہو جاتا ہے۔
مہربانی کر کے کچھ مشورہ دیں ۔۔
خوش رہیں آباد رہیں

0
@saleemjamal
وعلیکم السلام،
بحر ہندی و زمزمہ عروضی بحور نہیں ہیں۔ یہ ہندی پنگل سے ماخوز ہیں اس لیے ان پر عروض کے اصول لاگو نہیں ہوتے۔

تو اِس کا مطلب ہے کہ اِس پہ لکھا گیا کلام موزوں ہو گا ؟ مگر کچھ شاعر حضرات اِس پہ اعتراض کرتے ہیں

0
اس کا مطلب ہے کہ موزوں کلام کہنے کے لیے اس بحر پر دسترس ہونا ضروری ہے۔ دسترس حاصل کرنے کے لئے اس بحر میں مستند شعراء کا کلام پڑھیں اور بار پڑھیں اور پھر اس بحر میں کوشش کریں۔ عروض سائٹ آپ کی کسی حد تک رہنمائی کر سکتی ہے لیکن اس پر آپ مکمل انحصار نہیں کر سکتے۔

بحور کی فہرست آپ کی اس کام میں مدد کر سکتی ہے:
https://aruuz.com/resources/meterslist

اس فہرست میں ہر بحر میں مستند شعراء کے کلام کی کئی مثالیں موجود ہیں۔

جہاں تک بحر ہندی کا تعلق ہے تو میر تقی میر اور ابن انشاء نے اس بحر کو کافی استعمال کیا ہے۔


درج زیل لنک پر مختصرا بحر ہندی کے ارکان لے بارے میں بتایا گیا ہے۔

https://franpritchett.com/00ghalib/meterbk/06_meters.html#6_2


بہت بہت شکریہ جناب آپ نے میرا ایک بہت بڑا مسلہ حل کر دیا ہے ۔۔
خوش رہیں آباد رہیں

ذیشان بھائی ایک اور سوال ہے کہ رباعی کے بحر پہ غزل لکھی جا سکتی ہے ؟

0
میرا مطلب ہے کیا رباعی کی مخصوص بحر پہ غزل کہی جا سکتی ہے کہ نہیں

0
رباعی کی بحر پر غزل نہ ہی کہیں تو بہتر ہے۔

🙏🙏 شکریہ

0
اسلام و علیکم۔ ذیشان صاحب ۔ آپ کی کوشش اور محنت نے شعر و شاعری کے علم کس خوب فروغ دیا ہے ۔ سلامت رہیں ۔

برائے کرم ۔ لفظ ” روزمرّہ ” کو لغت میں شامل کریں ۔بہت بہت شکریہ

اسلام علیکم!ذیشان صاحب شاعری درست بحر میں لکھنے کے لیے یہ ایک بہت بڑی کاوش ہے.اللہ آپ کو اس کا اجر دے.
تاہم ایک رائے دینی چاہتا ہوں کہ جب ہم جو کہ تقطیع والے آپشن میں ڈالتے ہیں تو بعض اوقات اس میں کچھ مصرعے مختلف بحروں میں ہوتے ہیں نظر آتے ہیں.لیکن جیسے ہی اصلاح کا آپشن استعمال کرتے ہیں تو وہی مصرعے کسی اور بحر میں تبدیل کرنے پڑتے ہیں. کیوں کہ جو بحر سسٹم دیتا ہے اسی میں ان کی اصلاح کرنی پڑتی ہے.اگر ہو سکے تو تقطیع اور اصلاح جیسا کوئی تیسرا آپشن ہو جس میں یہ ہو کہ آپ کون سی بحر میں اپنے کلام کی اصلاح چاہتے ہیں. مقصد کہ بحر کا آپشن ہو.اپنی مرضی سے جس بحر کو سلیکٹ کیا جائے پھر اسی میں کلام کی اصلاح ہو جائے. تاہم سسٹم اصلاح کرتا ہے لیکن خود کار طریقے سے. وسلام علیکم!

@36 وعلیکم السلام عمران صاحب،

اس کام کے لئے درج ذیل مضمون دیکھیں۔ اس کے بعد بھی مسئلہ آئے تو آگاہ کریں:

https://aruuz.com/discussion?id=WX1nfFAah5n2UgqgfzP3

0
السلام علیکم
محترم ذیشان صاحب
بحرِِ زمزمہ میں ایک غزل لکھی تھی آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر بہت ہی قیمتی مشورہ دیا تھا جس کے لئے بہت بہت شکریہ۔
اس مشورے اور اصلاح والے پیج کو کیسے اور کہاں اوپن کروں۔ برائے مہربانی میری رہنمائی کریں۔ شکریہ

0
بحر ہندی اور زمزمہ پر اس مشورے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ کیونکہ ان بحور میں کئی کئی اوزان سما سکتے ہیں۔

محترم شانی بھائی میرا پرانا فیس بک والا اکاونٹ نہیں چل رہا ہے کیا وجہ ہو سکتی ہے اب یہ نیا بنایا ہے آپ سے رابطہ کرنے کے لئے ۔۔۔ مہربانی کر راہنمائی فرمائیں ۔۔۔۔شکریہ

0
اطلاع کا شکریہ۔ اس پر کام چل رہا ہے۔ ایک دو دن تک درست ہو جائے گا۔

0
اسلام علیکم سر! ابھی پچھلوں دنوں اسامہ سرسری صاحب کے کچھ مضامین کے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ بحر ہندی اور بحر زمزمہ بحروں کے اوزان بہت زیادہ ہیں جو کہ ایک غزل یا نظم میں آ سکتے ہیں.جس سے کافی راہنمائی ملی اور کام آسان ہو گیا.

0
پہلے عروض کی بحروں سے شروع کریں۔ اس کے بعد جب چند بحور پر عبور حاصل ہو جائے تو بحر ہندی وغیرہ پر طبع آزمائی کریں۔

السلام علیکم ذیشان بھائی ۔۔
فیس بک اکاونٹ دوبارہ چلے گا کہ نہیں

0
فیس بک نے کافی مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ اس لئے اب صرف گوگل اور لوکل اکاونٹ ہی کی سہولت میسر ہے۔ آپ چاہیں تو آپ کا پرانا ڈیٹا اس نئے اکاونٹ پر شفٹ کر دیتا ہوں۔

0
مہربانی ہو گی اگر ایسا کر دیں گے تو 🙏🙏

0
پرانے اکاونٹ کا یوزر نیم بتا دیں۔

0
سلیم جمال

یا پھر ایسا کریں اس کو مکمل طور ڈلیٹ کر دیں پلیز

0
سلام و آداب
جناب ذیشان صاحب
راہِ کرم لفظ "پیمبر" کو لغت میں شامل فرما لیں.
جزاک اللہ خیراً
بہت بہت شکریہ

سلام و آداب
جناب ذیشان صاحب
براہِ کرم لفظ "پیمبر" کو لغت میں شامل فرما لیں.
جزاک اللہ خیراً
بہت بہت شکریہ

السلام علیکم ذیشان بھائی براۓ کرم لفظ (شرمسار) کو لغت میں ایڈ کرلیں

0
ذیشان بھائی پلیز اس اکاونٹ کو ڈلیٹ کر دیں

https://www.aruuz.com/?user=saleemjamal

@Taqimujeeb شرم سار الگ الگ لکھیں تو درست جواب آئے گا۔ یہی قاعدہ باقی مرکب الفاظ کے لیے بھی ہے۔

@saleem786 ایسا کرنے سے سارا ڈیٹا (شاعری) بھی ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ اس سے آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں؟

ذیشان بھائی کوئی مسلہ نہیں میرے پاس بیک اپ ہے

سلام و آداب

محترم ذیشان صاحب، از راہِ کرم لفظ "کھنکھناہٹ" کو لغت میں شامل فرما دیں.

شکریہ. مع السّلام

0