Circle Image

سید ذیشان اصغر

@zeeshan

ہے نور محبت سے دل غمزدہ روشن/ اور چرخ زر افشاں پہ ہے تاروں کا چراغاں

یہاں پر تبصرے میں آپ ایسے الفاظ کی نشاندہی کر سکتے ہیں جن کی تقطیع آپ کے خیال میں سسٹم غلط دکھاتا ہے۔ نیز ایسے الفاظ بھی آپ یہاں پر لکھ سکتے ہیں جو کہ سسٹم  میں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ اس طرح الفاظ کو رپورٹ کرنے سے ہم ان کو سسٹم میں داخل کر سکیں گے اور تقطیع کا نظام باقی صارفین کے لئے بھی بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔ بہت شکریہ :)

163
6225
بعض اوقات شاعر الف کا ایصال پچھلے لفظ کیساتھ ایسے کرتے ہیں کہ   پچھلے لفظ کے آخری حرف کی آواز الف میں ضم ہو جاتی ہے۔

22
3859
جانے ہیں کب سے میز پہ صفحات منتشر
الفت نے کر دیے ہیں خیالات منتشر
گر حالِ دل بیان کے قابل ہوا مرا
کب ہونگے پھر یہ میرے جوابات منتشر
اک سمت چل رہا تھا، تمہیں چاہنے سے قبل
حرکت کی پھر ہوئی ہے مساوات منتشر

6
208
معزز صارفین،یہاں پرکمنٹس میں آپ اس سائٹ کے بارے میں ہمیں اپنے مشوروں سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ 

278
3521
 عروض ویب سائٹ لنکس:سائٹ پر کلام کے بحور کی فہرستدیوانِ غالبآسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں (بیس اسباق)سائٹ اور شاعری پر مضامینتعاون برائے اخراجاتالف کا ایصال - میر تقی میر کی مثاللغت میں غلط الفاظ کی نشاندہی یا نئے الفاظ کو شامل کریںلغات/فرہنگ:لغت کبیراردو انسائکلوپیڈیااملا نامہ فرہنگ آصفیہ مکمل (پی ڈی ایف 84 میگابائٹ)فیروز اللغات (پی ڈی ایف 53 میگابائٹ)بیرونی لنکس:فرہنگ قافیہA Desertful of Roses- Urdu Ghazals of Mirza Ghalibعلم عروض وڈیو اسباق - بھٹنا گر شادابؔ

43
3307

0
25

0
53
آئنسٹائن کا نظریہ اضافیت​ (سپیشل تھیوری)​ نوٹ: یہ تحریر ان قارئین کے لئے ہے جو سائنس سے کسی حد تک واقف ہیں۔ میری کوشش ہوگی کی تحریر کو بالکل سادہ رکھا جائے اور زیادہ مشکل اصطلاحات کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ اپنی تجاویر یا سوالات کے لئے نیچے کمنٹ کر سکتے ہیں۔​تاریخ​قدرت کے قوانین کو سمجھنے کے لئے انسان ہزاروں سالوں سے کوشاں رہا ہے۔ انسان جب باشعور ہوا تو رات کو آسمان پر ٹمٹمانے والی روشنیاں اس کو بہت دلچسپ معلوم ہوئی ہوں گی۔ پورے دن کی مشقت کے بعد جب وہ رات کو کھلے آسمان کے نیچے سستاتا ہوگا تو ضرور سوچتا ہوگا کہ آسمان پر ٹمٹمانے والی ان روشنیوں کی کیا حقیقت ہے۔ کیا ان روشنیوں کا ہماری زندگی پر کوئی اثر ہے یا پھر یہ کوئی اجنبی مخلوق ہے جس کا ہم سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔​سورج اور چاند نے انسان کے ذہن پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ لوگ ایسے پیدا ہوئے جو سورج کی پوجا کرتے اور اس کو اپنا خدا مانتے۔ زمین پر زندگی اسی سورج کی مرہون ِمنت ہے۔ کہ یہ سورج پودوں کو توانائی بخشتا ہے جس سے پودے خوراک بنانے کے قابل ہوتے ہیں۔ اور یہ خوراک باقی جانور زندہ رہنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سورج کی افادیت صرف یہاں ت

0
85
ایک زمانے میں ایک بادشاہ ہوا کرتا تھا۔ ہمارا تمہارا خدا بادشاہ۔ وہ بادشاہ نہایت ذہین و فطین تھا اور تمام بادشاہوں کی طرح حسن کا دلدادہ تھا۔ لیکن ملک کے تمام حسن کو اپنی جاگیر سمجھتا تھا۔ لہٰذا رعایا کی شادی بیاہ کے سخت خلاف تھا۔ اس نے اسمبلی میں قانون پاس کروایا، جس کو وکیلوں کی طرف سے بھی بھرپور سپورٹ ملی، کہ آج کے بعد اس ملک میں کوئی شادی نہیں ہو گی۔ اسی زمانے کا سب سے بڑا پادری، نام جس کا ولنٹائن تھا، وہ ”دل پھینک“ تخلص کرتا تھا۔ بادشاہ کے پاس جا کر مجرا بجا لایا۔ جس سے بادشاہ کا دل باغ باغ ہو گیا۔ پادری نے فرمایا، ”اے ظل الٰہی، یہ کیا غضب کر دیا۔ ہماری تو روزی پر گویا آپ نے لات ہی مار دی۔“ بادشاہ نے کہا، ”کیسے بھلا؟“ پادری گویا ہوا،”وہ ایسے کہ نکاح کے کاروبار سے تو ہمارا جہاں آباد تھا۔ دو عربی کے بول پڑھوا کر ہمیں کچھ انعام و اکرام مل جاتا تھا“۔ بادشاہ نے کہا، ”بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی۔ انعام و اکرام سے ہم تمہیں نوازتے ہیں۔“ اس پر بادشاہ نے پادری کو انعام و اکرام سے نواز کرخانقاہ کا راستہ دکھایا۔ ”یہاں سے سیدھا جاؤ، دائیں طرف مڑ لو۔ باقی راستہ چوبدار سے معلوم کر لو۔ یا پھر گوگل میپس کو استعمال میں لاؤ۔ ی

3
351

0
13
اصلاح سیکشن میں حال ہی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں

6
875

2
167
اس سائٹ کو بنانے کے لئے درج ذیل #سافٹوئر اور #ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے:بیک انڈ پر  c# اور Net Core 3.1. کا استعمال کیا گیا ہے۔ کلائنٹ سائڈ پر JavaScript اور  JQuery  کا استعمال ہے - یوزر انٹرفیس اور سٹائلنگ کے لئے  Boostrap 4.5   کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سائٹ پر نہائت خوبصورت مہرنستعلیق ویب فانٹ کا استعمال کیا گیا ہے جس کے لئے ہم  مشہور خطاط نصر اللہ مہر صاحب اور  ان کے صاحبزادے ذیشان نصر صاحب کے نہایت شکر گزار ہیں۔سائٹ کا لوگو بھی ذیشان نصر صاحب کا ڈیزائن کردہ ہے۔ اس کے علاوہ اردو محفل کے اراکین کا بھی شکریہ جو کہ مفید مشوروں سے نوازتے ہیں۔اردو کیبورڈ کے لئے yauk  اور  اردو ایڈیٹر کیبورڈ سے استفادہ کیا گیا ہے۔ورژن 1 کا سورس کوڈ گٹ ہب پر موجود ہے۔ 

15
610
آپ دل سے کھیلے ہیں
ہم نے درد جھیلے ہیں
اب ٹھہر بھی عزرائیل
دو ہی دن تو کھیلے ہیں
دور ہو کہ دل میں اب
اور بھی جھمیلے ہیں

8
515
تری یاد دل بدر کروں، ہمت نہ کر سکا
کبھی خود سے، اپنی ذات سے، ہجرت نہ کر سکا
تجھے بھول کر میں پاؤں جہاں کی مسرتیں
کبھی بھول کر بھی ایسی تجارت نہ کر سکا
سیاہی ثنائے شہ میں قلم کی ہوئی تمام
رعایا کے دل کا درد روایت نہ کر سکا

1
152

9
341
محترم صارفین۔ ہم نہایت مسرت سے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ #عروض سائٹ جو سن 2014 میں شروع ہوئی تھی اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔  چند چیدہ چیدہ نکات کی طرف ہم توجہ دلائیں گے:اب آپ شاعری کو پرکھنے کے علاوہ اپنی بیاض میں شاعری کو save بھی کر سکتے ہیں اور جب آپ اپنی شاعری سے مطمئن ہوں تو اس کو شائع کر سکتے ہیں۔ گفتگو یا بلاگ کے سیکشن کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس سے آپ بلاگ پوسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ یا پھر شاعری یا دیگر شعبوں کے بارے میں سوالات کر سکتے ہیں۔ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ان سب چیزوں سے مسفید ہونے کے لئے آپ  google یا facebook کے اکاونٹ کو استعمال کر کے برق رفتاری سے نیا اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔تو دیر کس بات کی ہے۔ آپ اس سائٹ کو بھرپور انداز میں استعمال کریں، اور جہاں مسائل آئیں تو ہمیں آگاہ کریں۔آخری بات،پاکستان اور ہندوستان کے باسیوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو! ☺

46
1202
یہ مسکن ہمارا، یہ عالم ہمارا
کہ وسعت کو جس کی، نہیں ہے کوئی استعارہ
یہ بنجر ہے سارا
مگر پھر بھی دامِ خرد سے تو یہ ماسوا ہے
کئی کہکشاوں کا مدفن یہاں ہے
کئی کونے پھر بھی ہیں ایسے۔۔۔۔

204
کل پھر اک اور بشر شیرنی نے مار دیا
شہرِ آدم میں بپا حشر کا کہرام ہوا!
نقش ہر آنکھ میں تھی خوفِ اجل کی تصویر
دامِ اوہام سے باہر نہ نکلتی تقریر
مسجد و دیر کا رخ کرنے لگے پیر و جواں
خستہ مندر کا بھی اندر ہوا مشعل سے عیاں

2
263
کیسے کیسے بوجھ اٹھائے تم نے نازک کاندھوں پر
گر پتھر کے دل میں بھی آئیں چشمے اس سے پھوٹ پڑیں
کیسے تم اس نو عمری میں دانائی کی باتیں کر کے
عمر رسیدہ گھاگ دلوں کو نئی امنگیں دیتی ہو
بز دلی اور بے حسی کے لب بندی خاموشی کے
ہم وطنوں کے بوجھ اٹھائے تم نے نازک کاندھوں پر

2
141