تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
6 ستمبر 2020
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
سائٹ اور شاعری کے بارے میں مفید لنکس اور معلومات
عروض ویب سائٹ لنکس:
سائٹ پر کلام کے بحور کی فہرست
دیوانِ غالب
آسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں (بیس اسباق)
سائٹ اور شاعری پر مضامین
الف کا ایصال - میر تقی میر کی مثال
لغت میں غلط الفاظ کی نشاندہی یا نئے الفاظ کو شامل کریں
لغات/فرہنگ:
لغت کبیر
املا نامہ
فرہنگ آصفیہ مکمل (پی ڈی ایف 84 میگابائٹ)
فیروز اللغات (پی ڈی ایف 53 میگابائٹ)
بیرونی لنکس:
فرہنگ قافیہ
A Desertful of Roses- Urdu Ghazals of Mirza Ghalib
علم عروض وڈیو اسباق - بھٹنا گر شادابؔ
52
44
3791
14 اکتوبر 2020
#1
Mohammad Kaazim Shirazi
@Shirazi
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم ہم اپ لوڈ کرتے ہیں تو سب مل کیسے جاتا ہے اسکی وجہ کیا ہے
1
14 اکتوبر 2020
#2
Mohammad Kaazim Shirazi
@Shirazi
اور فوٹو بھی سیٹ نہیں ہورہا ہے
1
16 اکتوبر 2020
#3
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
@Shirazi
تھوڑی وضاحت کریں کہ کیا اپلوڈ کر رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے کیا مسئلہ درپیش ہے؟
0
12 نومبر 2020
#4
اسد اقبال
@Asadiqbal
اسلام علیکم سید ذیشان اصغر بھائی
آپ کے پرانے عروض ورین میں ایک سیگمنٹ ہوتا تھا
( الفاظ کی تقطیع ) جو کہ یہاں نظر نہیں آ رہا اس کے بارے
میں راہنمائی فرما دیں شکریہ
اسد اقبال
1
13 نومبر 2020
#5
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
@Asadiqbal
الفاظ کی تقطیع کا آپشن تقطیع یا اصلاح کے نتیجے والے پیج پر موجود ہے۔ یہاں پر بھی شامل کر دیتا ہوں۔ شکریہ۔
0
15 نومبر 2020
#6
اسد اقبال
@Asadiqbal
وعلیکم السلام سر سلامت رہیں
لیکن اوپر دی گئی فہرست میں الفاظ کی تقطیع کا آپشن نظر نہیں
آ رہا برائے مہربانی چیک کر لیجیے گا شکریہ
0
15 نومبر 2020
#7
اسد اقبال
@Asadiqbal
بہت نوازش سر الفاظ کی تقطیع کا آپشن مل گیا ہے
تعاون اور راہنمائی کا بہت شکریہ سلامت رہیں ؛
1
29 نومبر 2020
#8
برکت مری
@Barkatmarri
اسلام وعلیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ
معزز اساتذہ میں اپنا کلام کس طرح آپکے اس عروض کے سائٹ پر اپلوڈ کرسکتا ہوں
بہت شکریہ
دراصل ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے ایک ایسا کام کیا ہم جیسے پسماندہ علاقوں میں ہمیں اردو شاعری کی رہنمائی کررہے ہیں ہم نے آپکے سائٹ کی بدولت سے بہت کچھ سیکھا ہے جس کی امید ہم کو نہ تھا
1
30 نومبر 2020
#9
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
@Barkatmarri
وعلیکم السلام،
کلام شائع کرنے لئے آپ اوپر تین لائنوں پر کلک کریں اس کے بعد اشاعت پر کلک کریں اور پھر نئی شاعری پر۔
0
30 نومبر 2020
#10
برکت مری
@Barkatmarri
فاعلاتن فعلاتن فعلن
برکت مری پنجگور
بھولے کو اور بھلائیں کیسے
پھر وہی درد منائیں کیسے
راکھ پہلے ہی شدہ ہیں وہ گھر
اس کو پھر آگ لگائیں کیسے
جن کے کردار سبھی شرمندہ
پاس رب کے وہ تو جائیں کیسے
راز افشاں ہیں مرے ہر در کے
راز ہوں کوئی چھپائیں کیسے
جو خودی کا نہ ہؤا تیرا کیا
رشتہ ہم ان سے بنائیں کیسے
جو سمجھتے ہی نہیں وعدوں کو
ان سے ہم وعدہ نبھائیں کیسے
ہم سخن ہیں نہ وہ شاعر برکت
درد اظہار سنائیں کیسے
0
30 نومبر 2020
#11
برکت مری
@Barkatmarri
یہی شعر کوشش کررہا ہوں
Error دے رہا
وقت لینے کیلئے معذرت خواہ ہوں
0
30 نومبر 2020
#12
برکت مری
@Barkatmarri
فاعلاتن فعلاتن فعلن
برکت مری پنجگور
بھولے کو اور بھلائیں کیسے
پھر وہی درد منائیں کیسے
راکھ پہلے ہی شدہ ہیں وہ گھر
اس کو پھر آگ لگائیں کیسے
جن کے کردار سبھی شرمندہ
پاس رب کے وہ تو جائیں کیسے
راز افشاں ہیں مرے ہر در کے
راز ہوں کوئی چھپائیں کیسے
جو خودی کا نہ ہؤا تیرا کیا
رشتہ ہم ان سے بنائیں کیسے
جو سمجھتے ہی نہیں وعدوں کو
ان سے ہم وعدہ نبھائیں کیسے
ہم سخن ہیں نہ وہ شاعر برکت
درد اظہار سنائیں کیسے
0
2 دسمبر 2020
#13
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
آپ پی سی سے ٹرائی کر کے دیکھیں۔
@Barkatmarri
0
6 دسمبر 2020
#14
Nasir Ibrahim Dhamaskar
@Nasir.Dhamaskar
برائے کرم 'بخوشی' اس لفظ کا وزن درست کر لیں-
سسٹم میں --= بتا رہا ہے، مگر -== آنا چاہئیے-
واسلام
0
10 دسمبر 2020
#15
Nasir Ibrahim Dhamaskar
@Nasir.Dhamaskar
مکرمی،
براۓ کرم ذیل میں دئے الفاظ کا وزن سسٹم میں درست کر لیں۔
خواب = - (-=-)
قطب نما = - = - (- = - =)
والسلام
0
17 دسمبر 2020
#16
Ar Saghar
@merasaghar
السلام علیکم
حضور لفظ کیوں کو کس وزن پر باندھا جا سکتا ہے۔
عروض اصلاح میں ہجائے کوتاہ دکھا رہا ہے
0
4 جنوری 2021
#17
Ubaid Khan
@Ubaid333
ذیشان بھائی تین مصرعوں سے زیادہ کی تقطیع نہیں ہو پارہی ۔کیا وجہ ہے اب؟
0
4 جنوری 2021
#18
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
کیا ایرر دے رہا ہے؟
0
9 جولائی 2021
#19
اثر وارثی
@fznwrs20dec
Mere post karda kalaam show nahi kar raha hai. Error de raha hai. Lutfan check kiya jaaye
0
11 جولائی 2021
#20
qasim ali shah madarvi
@qasim1978
اسلا م علیکم اللہ آپ لوگوں کو سلامت تا قیامت رکھے آپ کی ساءٹ کی وجہ سے باوزن شاعری کر پایا ہوں یہ ساءٹ میری استاد ہے اور اس کو بنانے والوں کو دل و روح سے جھک کے سلام عرض کرتا ہوں
الحمد للہ اس ساءٹ کی بدولت مناقب اہل بیت اللہ المعروف مناقب آل محم صلی اللہ علیہ والہ وسلم لکھ پایا ہوں ان شاء اللہ عنقریب شاءیع کرواوں گا کاش آپ لوگوں کے ہاتھ چوم کے شکریہ ادا کر سکتا
0
16 اکتوبر 2021
#21
شہزاد احمد کھرل
@shehzad777
سر بحرِ ہندی/ متقارب مسدس مضاعف میں کچھ کلام بتائیے سائٹ پہ تو یہ بحر دکھائی نہیں دے رہی
1
17 اکتوبر 2021
#22
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
تمام بحور میں کلام سائٹ پر مہیا کرنا مشکل کام ہے۔ ہاں اگر آپ کو اس بحر میں کسی مشہور شاعر کا کلام نظر آئے تو ہمیں ارسال کریں تاکہ اس کو سائٹ پر شامل کیا جا سکے۔ ?
1
15 فروری 2022
#23
Asia Batol
@Asiabatool
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
#اسامہ اکبر زیب
0
8 اگست 2022
#24
شاہ رئیس شمالی
@shaw
اسلام علیکم
1
25 ستمبر 2022
#25
محمد مبارک انصاری
@MDMUBARAKANSARI
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
1
25 ستمبر 2022
#26
محمد مبارک انصاری
@MDMUBARAKANSARI
سالم بحروں پر دورِ حاضر کے شعراء کا کلام بھی اپلوڈ کرتے رہا کریں سر۔
بڑی مہربانی ہوگی۔
1
29 ستمبر 2022
#27
Ubaid Khan
@Ubaid333
سلام۔
تقطیع میں الفاظ ”مے“ کو اکثر حسبِ بحر 1 پر دکھاتا ہے۔میں نے بہت اشعار دیکھے مگر لفظ مے 2 پر آتا ہے۔
اسی طرح بیاں عیاں نہاں بھی کچھ بہروں میں باوزن 11 دکھاتا ہے جبکہ بہت تلاش کرنے کے بعد مجھے کویی شعر میں یہ الفاظ 11 پہ نہیں ملے بلکہ 12 پر ملے۔
کیا اس پر کویی روشنی ڈال سکتا ہے؟
1
29 ستمبر 2022
#28
Ubaid Khan
@Ubaid333
بحر رمل مثمن مشکول پر بہت کم کلام ہے۔التماس ہے کہ اس پر مزید کلام اپلدوڈ کیا جاے ۔یہ ایک شکستہ اور مشکل بحر ہے۔جس میں کچھ لفظوں کا وزن 11 پر توڑنے میں دکت آتی ہے۔خاص کر وہ الفاظ جن میں اضافت کا استعمال ہو۔زیر یا ہمزہ کا۔شکریہ
0
1 اکتوبر 2022
#29
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
@Ubaid333
آپ نے اچھے سوالات اٹھائے ہیں۔بیاں عیاں نہاں فارسی کے الفاظ ہیں اور ان کے الف گرانے کی اجازت نہیں۔عروض سوفٹویر میں اس کا حل روانی سکور کم کرنے سے نکالا گیا ہے کیونکہ ہمارے پاس تمام الفاظ کی اصل موجود نہیں ہے۔ تو جب آپ شعر لکھیں تو روانی سکور کو 10 کے قریب کرنے کی کوشش کریں تو اس قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہو گا۔
0
28 نومبر 2023
#30
Aneesur rahman
@Annu
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید کہ مزاج گرامی بخیر ہونگے
میں اپنے کلام کی اصلاح کا خواہاں ہوں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ اصلاح کیسے کروں اس سلسلے کچھ مدد کریں تو مشکور رہوں گا
0
10 مارچ 2024
#31
Arshad H Rashid
@Arshad1
ذیشان صاحب - السلام علیکم
کیا کوئی ایسا لنک ہے سائٹ پہ جس پہ تمام استاد شاعروں کا کلام جو آپ نے یہاں لکھ رہا ہے اس کی فہرست مل جائے - اشعار میں تلاش کے لنک پہ کچھ لکھ کے اگر ڈھونڈیں تو آپ نے جن بڑے شاعروں کا کلام سائٹ پہ رکھا ہے اس کی فہرست آ جاتی ہے جن میں وہ لفظ آتا ہو - اور پھر اس کلام کی تقطیع بھی دیکھی جا سکتی ہے -
مگر میں چاہتا ہوں کہ ایک لنک میں ان سب کے نام ہوں - جس پہ کلک کر کے اس شاعر کا تمام کلام جو آپ نے رکھا ہے مل جائے -
1
13 مارچ 2024
#32
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
وعلیکم السلام
ایسا پیج ابھی موجود نہیں ہے لیکن بنایا جا سکتا ہے۔
0
13 مارچ 2024
#33
Arshad H Rashid
@Arshad1
حضرت ایسا ہو سکے تو کیا ہی بات ہے !
مگر پہلے ہی ہم سب مفت میں اس سائٹ کے مزے لیتے ہیں مزید کیا فرمائش کریں -
1
16 مارچ 2024
#34
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
یہ لنک بنا دیا ہے اور مضامین میں شامل کر دیا ہے تاکہ اور لوگ بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔
https://aruuz.com/author/list
0
16 مارچ 2024
#35
Arshad H Rashid
@Arshad1
سر کیا بات ہے - بہت بہت شکریہ
جزاک اللہ خیر
0
28 مارچ 2024
#36
Ibrar Khalid Farooqi
@ibrarkhalidhng@gmail.com
السلام علیکم! جناب میں نے اپنی ایک پرانی غزل کو( جو کہ عروض پر پورا نہیں اترتا تھا) کو کئی بحروں پر ترتیب دینے کی کوشش کی مگر چونکہ وہ کسی بحر پر پورا اترتی نہیں اس لیے میں نے ایک نئی بحر نکالی اب اس میں آہنگ تو بہترین ہے مگر وہ بحر موجود نہیں
کیوں مرے محبوب میں جاطر وفا نہیں
ہوتی وہ منظور اب ہے میری دعا نہیں
بحر: مفتعلن فاعلن فاعلن مفاعلن
اب کیا اس بحر پر شاعری کی جا سکتی ہے؟
0
29 مارچ 2024
#37
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
وعلیکم السلام،
علم عروض سیکھیں اور اچھی طرح اشعار کہنے کی مشق کریں تو آپ کوئی نئی بحر وضع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جو بحریں رائج ہیں وہ اس کام کے لئے کافی سے زیادہ ہیں۔
0
29 مارچ 2024
#38
Arshad H Rashid
@Arshad1
ابرار صاحب کسی نو مشق شاعر کا نئی بحر ایجاد کرنا اساتذہ کے نزدیک بے بحر کہنا ہی ہوتا ہے -
نئئ بحر ایجاد کرنے کے لیئے جس مشاقی کی ضرورت ہوتی ہے وہ علمِ عروض کے اساتذہ کے لیئے بھی بے انتہا مشکل ہے چہ جائیکہ ایک نو آموز شاعر-
اگر آپ کا کلام کسی موجودہ بحر میں نہیں آتا تو آپ سمجھ جائیں کہ وہ بے بحر ہے اور آپ کو مذید مشق کی ضرورت ہے -
0
27 نومبر 2024
#39
ڈاکٹر عجب نیازی
@A71
ملتا ہے بن کے ایک ہار ،مجھ سے
سنتے ہیں جس کی مدح نار، مجھ سے
کہنے لگی حسن- بہا ر مجھ سے
کب تم ملاؤ گے وہ یار ،مجھ سے
0
معلومات
معلومات