ہے خدا کی قسم جب وہ میرا صنم بام پر آ گیا چاندنی رات میں
|
چین میرا گیا میری نیندیں گئیں لٹ گیا دل تو پہلی ملاقات میں
|
تیری یادوں میں ہم کھو گئے ہیں ذرا دیکھیے اب ہماری طرف جانِ جاں
|
وعدہ تم سے رہا یہ زمانہ بھی دیکھے ذرا بس رہے تو مرے جات میں
|
چاہے جھوٹا زمانہ کہے ہم کو ، جب ساتھ ہے تیرا میرے کوئی ڈر نہیں
|
دھندلی رات میں چاند بھی چُھپ گیا عشق کر بیٹھا دل انہی لمحات میں
|
|