آج بلوا ہے اللّٰہ کے یار کو ، عرش پھر سے سجا آج کی رات ہے |
آمدِ مصطفیٰﷺ آج ہے مومنو ، پڑھو صلِّے عَلٰی آج کی رات ہے |
ہے مچی دھوم ارض و فلک پر تری ، ساری خوشیاں ہیں ہم پے برسنے لگیں |
منتظر ہے خدا آج عرشِ بریں ، نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے |
آنکھ سے اشکوں کی خوب برسات ہو ، یا محمدﷺ محمد ﷺکی بارات ہو |
پھر مدینے مری آخری رات ہو ، آئے وقتِ نزا آج کی رات ہے |
حورو غلماں بھی خوشیاں منانے لگے ، عرش کو آج پھر سے سجانے لگے |
آسماں سے ملائک بھی آنے لگے ، کتنی دلکش فضا آج کی رات ہے |
ہر طرف نور ہی نور ہے ، سارا عالم خوشی سے حمزؔہ معمور ہے |
تیرا جلوہ رگوں میرے مذکور ہے ، نعت ہو جا بجا آج کی رات ہے |
معلومات