تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
شاہ رئیس شمالی
@shaw
16 نومبر
موزوں
شاہ رئیس شمالی
@shaw
وقتِ کے ساتھ کئی یار بدل جاتے ہیں
دل بدل جاتے ہیں دلدارِ بدل جاتے ہیں
یہ ہے دنیا اسے رہنا ہے رواں اور دواں
ہاں مگر وقت کے معیار بدل جاتے ہیں
تخت اور تاج میں طاقت ہے جہاں تک دیکھوں
تخت کی حرص میں ہر بار بدل جاتے ہیں
زندگی
1
31
20 ستمبر
موزوں
شاہ رئیس شمالی
@shaw
تیرے حُسنِ میں کھو کر پاگل
تیرے عشقِ میں ہو کر پاگل
تیرا ہی بس لیتا ہے نام
ہنستے ہنستے رو کر پاگل
پاگل
0
43
9 ستمبر
رباعی
شاہ رئیس شمالی
@shaw
تم حسن کا محور ہو، تم حُسن کا پیمانہ
تیرا نہیں ہے ثانی، تو گوہرِ یک دانہ
تم شمع فروزاں ہو، تم شعلہ آتش ہو
جل جاے گا بس یوں ہی بیکارِ میں پروانہ
چہرے کو چھپا لینا تم زلف مسلسل سے
رخسارِ کے شعلے سے جل جاے نہ دیوانہ
گوہر یکدانہ
4
3
103
4 ستمبر
رباعی
شاہ رئیس شمالی
@shaw
تتلیاں پھر لوٹ آئیں ہیں بتا دینا اُسے
نو بہاری کی خبر پھر سے سنا دینا اُسے
کونپلیں بھی پھوٹ آئی ہیں گُلِ بادام پر
پھول بھی کھلنے لگے ہیں تم دکھا دینا اسے
چاندنی راتوں میں پریاں بھی اُترتی تھیں یہاں
اب نہیں آتیں ہیں پریاں یہ بتا دینا اُسے
پیغام
2
2
78
26 اگست
رباعی
شاہ رئیس شمالی
@shaw
اداس آنکھیں غزال آنکھیں
جواب آنکھیں سوال آنکھیں
عطا کی رب نے کمال آنکھیں
ہلال آنکھیں نہال آنکھیں
دلوں پہ لگتی ہیں تیر بن کر
"خدا کے بندے سنبھال آنکھیں"
غزال آنکھیں
1
86
24 اگست
موزوں
شاہ رئیس شمالی
@shaw
وقتِِ کے ساتھ کئی یار بدل جاتے ہیں
دل بدل جاتے ہیں دلدارِ بدل جاتے ہیں
یہ ہے دنیا اسے رہنا ہے رواں اور دواں
ہاں مگر وقت کے معیار بدل جاتے ہیں
تم بدل جاؤ گے تقدیرِ بدل جائے گی
حُسن کردار سے اقدارِ بدل جاتے ہیں
وقت
1
81
20 اگست
موزوں
شاہ رئیس شمالی
@shaw
چاند تاروں کی قسم پھول اور خوشبو کی قسم
نجد کے دشت و جبل اور رمِ آہو کی قسم
چاند سے بڑھ کے ہے روشن تو اے زُہرہ جبیں
سرو کی لالہ و گُل اور ترے گیسو کی قسم
قسم
0
57
15 اگست
موزوں
شاہ رئیس شمالی
@shaw
سامنے جب تم کھڑے ہو یہ نظارے سب فضول
پھول و خوشبو مسترد ہیں، اور شرارے سب فضول
باغ میں دلدار نکلے جب ٹہلنے کے لئے
حور و غلمان اور پریاں استعارے سب فضول
سورہِ یوسف میں چرچا حُسن یوسف کی قسم
چاندنی میں جگمگاتے چاند تارے سب فضول
سب فضول
1
57
9 اگست
موزوں
شاہ رئیس شمالی
@shaw
آنکھوں سے اپنی آگ لگا دو کبھی کبھی
باتوں سے اپنی پھول کھلا دو کبھی کبھی
منت بھی ہے سوال بھی اورالتجا بھی ہے
مسکانِ تم لبوں پہ سجھا دو کبھی کبھی
بیٹھے ہیں تیری راہ میں آنکھیں بچھا کے ہم
ہم سے ملا کے ہاتھ دبا دو کبھی کبھی
کبھی کبھی
0
111
7 اگست
قطعہ
شاہ رئیس شمالی
@shaw
تو مجھے زہر لگتی تو اچھا تھا
تُجھے کھا کر ہلاک ہو جاتا
"تجھ پہ مرنے سے بہتر تھا"
آگ میں جل کے خاک ہو جاتا
زہر
0
1
115
معلومات