سامنے جب تم کھڑے ہو یہ نظارے سب فضول |
پھول و خوشبو مسترد ہیں، اور شرارے سب فضول |
باغ میں دلدار نکلے جب ٹہلنے کے لئے |
حور و غلمان اور پریاں استعارے سب فضول |
سورہِ یوسف میں چرچا حُسن یوسف کی قسم |
چاندنی میں جگمگاتے چاند تارے سب فضول |
تو سراپا حُسن محکم ، حُسن فطرت کا کمال |
خوبصورت، نیک سیرت حُسنِ والے سب فضول |
اس کو دیکھو خود سراپا آئنے میں تم رئیس |
سرو قد اور لالہ رُخ کے ہیں اشارے سب فضول |
معلومات