اصلاح سیکشن میں حال ہی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کی بنیادی  وجہ یہ ہے کہ ماضی میں اصلاح سیکشن میں بحر ہندی (مثال) شامل نہیں تھی۔ اس کی وجہ سے ایسا کلام جو بحر ہندی یا بحر زمزمہ میں ہوتا تھا، اس کو کسی اور بحر پر منطبق کر دیا جاتا تھا۔ اب ہندی بحر کی سہولت اصلاح سیکشن میں بھی فراہم کی گئی ہے۔ لیکن یہ سہولت صرف قریب ترین بحر معلوم کرنے کے لئے فراہم کی گئی ہے۔ کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ان بحور کی اصلاح ابھی ممکن نہیں۔ اس پر کام جاری ہے۔   یکم جنوری 2021 سے ان بحور کی اصلاح بھی ممکن ہے۔ 

 اپنی مرضی کی بحر اصلاح سیکشن میں استعمال کرنے کے لئے اس بحر کے ارکان اپنے اشعار کیساتھ شامل کریں۔ 

افتخار عارف کے ایک شعر کی مثال:



6
944
اصلاح سکشن میں روانی سکور کی سہولت کارآمد تھی۔ نئے ورژن میں اب وہ سہولت موجود نہیں۔ گر تقطیع سکشن کے ساتھ اصلاح سکشن میں بھی روانی سکور شامل کر لیا جائے تو شعر کو وزن میں لانے کے لیے آسانی ہو گی
شکریہ

@Zaixhah جی آپ کی بات درست ہے لیکن اصلاح سیکشن میں اس میں کچھ مسائل تھے جن کو درست کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔

0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جناب سید ذیشان صاحب
دو دن سے یہ مسئلہ آرہا ہے کہ
وزن نکالا جارہا ہے
لکھا آجاتا مگر شعر کی اصلاح نہیں آتی
براہ کرم اس کا حل فرمائیں
جزاکم اللہ

0
اسلام علیکم :
اس ویب سائٹ پر نیا ہوں -
اشعار کہنے کا سلیقہ سیکھ رہا ہوں- کیا میں اپنے اشعار مشورہ کے لئۓ یہاں کہیں پوسٹ کرسکتا ہوں؟
آپکے مشورہ کا منتظر -
قادر

0
السلام علیکم
اصلاح سیکشن میں روانی اسکور سے کیا مراد ہے اور اس کو جانچنے کا پیمانہ کیا ہے مزید یہ کہ تقطیع میں مختلف رنگ میں جو حروف دکھائے جاتے ہیں اس سے کیا مراد ہے ؟ جزاک اللہ

سرخوشی لفظ داخل کریں سسٹم اسکی تقطیع نهیں کرتا

0