کب تک ریت نچوڑیں گے |
آنکھیں اپنی پھوڑیں گے |
ٹیڑھے میڑھے رستے ہیں |
پاؤں کتنا موڑیں گے |
پلکوں پر تو آنے دیں |
تارے ہم بھی توڑیں کے |
ہجر کا موسم ڈھل جائے |
ہنسنا رونا چھوڑیں گے |
عریانی کی بستی میں |
ہم کیوں چادر اوڑھیں گے |
کنگن بیچنے آئے ہیں |
یعنی کلائی موڑیں گے |
بوچھ ہے صدیوں کا شؔیدا |
اگلے موڑ پہ چھوڑیں گے |
معلومات