ہم کہاں کے جگ کو سزا دیتے ہیں |
چوٹ کھا کے بھی دعا دیتے ہیں |
ہم تڑپتے ہیں چراغوں کے لئے |
غم جنہیں روز بجھا دیتے ہیں |
شام ہوتے ہی چلے آتے ہیں |
جل کے راتوں کو ضیا دیتے ہیں |
رکھ کے مینا و سبو محفل میں |
جام ہاتھوں سے پلا دیتے ہیں |
ہم بھرم رکھتے ہیں ساقی کا بھی |
نیند پلکوں سے اڑا دیتے ہیں |
ہم نہیں تھکتے کبھی راہوں میں |
پھول صحرا میں کھلا دیتے ہیں |
لوگ کہتے ہیں محبت جس کو |
عشق وہ سب کو سکھا دیتے ہیں |
ہم ہیں بکھری ہوئی زلفوں والے |
موت شاہد کو بھلا دیتے ہیں |
معلومات