جانے کیا مجھ سے خطا ہو گئی ہے |
زندگی ، دیکھ خفا ہو گئی ہے |
ایک دن تو اسے ہونا تھا جدا |
پھر یہ کیوں آج جدا ہو گئی ہے |
ٹوٹی کشتی سی بنا بیٹھا ہوں میں |
تیز دریا کی ہوا ہو گئی ہے |
کھل نہ پائے کہیں پھر ایک کلی |
شوخ یوں باد صبا ہو گئی ہے |
جس کی خاطر میں جلاتا تھا دیا |
میری دشمن وہ وفا ہو گئی ہے |
قسمتوں کا لکھا ہے گر تو ، سنو |
کیوں یہ رسوائی سزا ہو گئی ہے |
دل سے اٹھتی ہے یہ شاہد کے صدا |
دنیا کیوں ساری خدا ہو گئی ہے |
معلومات