| جاگتی آنکھیں رات بھر کے دکھ |
| سحر کیا جانے چشم تر کے دکھ |
| اب گنے کون چاند ، تاروں میں |
| کچھ اڑی خاک ، رہ گزر کے دکھ |
| شام کے چہرے پر لکھا ہے سب |
| دشت کی ریت دوپہر کے دکھ |
| ہے کہانی یہی مسافر کی |
| زندگی اور در بدر کے دکھ |
| پیار کے روگ دل دکھاتے ہیں |
| یاد آتے ہیں چارہ گر کے دکھ |
| بھولتی کب ہیں الفتیں شاہد |
| چھالے پاؤں کے اور ہجر کے دکھ |
معلومات