| ہو گئے گم وہ آسمانوں میں |
| رہ گئے بس ہیں داستانوں میں |
| جنکے قصے سخن صداقت تھے |
| اب وہ ملتے نہیں زمانوں میں |
| سب سے اقبال کا ہے شکوہ یہ |
| کھو گئے ہم ہیں کن جہانوں میں |
| تھی خودی جنکی ہر رضا رب کی |
| وصف وہ ہیں کہاں جوانوں میں |
| منزلیں تھیں کبھی پہاڑوں پر |
| قصر ہیں ان کے اب ڈھلانوں میں |
| منزلیں چومیں پھر قدم کیسے |
| دھیان ان کا ہے کب اڑانوں میں |
| آج رسوا ہیں بھول کے رستہ |
| راز داں تھے جو راز دانوں میں |
| دوں میں ان کو جواب کیا شاہد |
| خود ہوں شامل میں بے زبانوں میں |
معلومات