دنیا سے آؤ گزر جاتے ہیں |
ٹوٹ کے دیکھ بکھر جاتے ہیں |
وحشتوں سے بھری ہیں اب راہیں |
چھوڑ کے دشت کو گھر جاتے ہیں |
عشق مشکل ہے مسافت جگ میں |
ساتھ دستار کے سر جاتے ہیں |
رات تکتی ہیں ستارے آنکھیں |
زخمی پردیس کو پر جاتے ہیں |
ہجر کی آگ جلاتی ہے جب |
یار دریا میں اتر جاتے ہیں |
مرتی کب ہے یہ محبت شاہد |
لوگ کہتے ہیں کہ مر جاتے ہیں |
معلومات