ایک تصویر محبت کی بنا دی جاتی |
دور ویرانوں میں جو شمع جلا دی جاتی |
ہر بری رسم زمانے کی گوارہ کر کے |
روٹھنے والے کو گر ہنس کے دعا دی جاتی |
پھوٹتی آگ کی چنگاری اندھیروں سے بھی |
سحر کے آنے کی جو آس بڑھا دی جاتی |
دست نادیدہ کی تحقیق ضروری ہے پر |
رات کی بات نہ مٹی میں ملا دی جاتی |
مسجد و دیر و کلیسا کی نہ مٹتی رونق |
بڑھتے ہر ظلم کو گر آج سزا دی جاتی |
درد لکھتا کئی نامے بھی قلم سے اپنے |
مے اگر چپکے سے رندوں کو پلا دی جاتی |
چرخ تک دھوم مچاتا ترا چہرہ شاہد |
پیار میں رنگ کے گر تجھ کو قبا دی جاتی |
معلومات