درد بکتا ہے ، دعا بکتی ہے |
اس زمانے میں شفا بکتی ہے |
یار بکتا ہے کہیں گلیوں میں |
پیار کے ساتھ ، وفا بکتی ہے |
لگتا ہے روز جہاں میں میلہ |
شہر الفت میں جفا بکتی ہے |
رنگ ، رخسار وہ جگنو ، شامیں |
پھول کی خوشبو صبا بکتی ہے |
ساز کی لے پہ تڑپتا ہے سر |
دھن پہ سنگیت ، صدا بکتی ہے |
دنیا میں لگتی ہے سب کی قیمت |
بیچ بازار ردا بکتی ہے |
کون چڑھتا ہے یہاں نیزے پر |
سر سے دستار جدا بکتی ہے |
عشق ہارے نہیں ممکن شاہد |
جگ میں پر میرے حنا بکتی ہے |
معلومات