اک محل من میں بسایا نہ کرو |
چاند بھی دھرتی پہ لایا نہ کرو |
عشق ہوتا ہے کوئی خوشبو ، عطر |
درد کے قصے سنایا نہ کرو |
کب ہوا کرتے ہیں ہر بت میں خدا |
دل کا کعبہ کبھی ڈھایا نہ کرو |
ہاتھ آتا ہے کہاں بعد میں کچھ |
آگ پانی کو دکھایا نہ کرو |
جانتے لوگ ہیں صحبت سے تجھے |
پاس ہر شخص بٹھایا نہ کرو |
جرم دنیا میں محبت ہے کوئی |
پودا آنگن میں لگایا نہ کرو |
وہم رشتوں میں پکڑ جاتا ہے جڑ |
بات باتوں سے ملایا نہ کرو |
روٹھ جاتا ہے زمانہ یہ جہاں |
آنکھ ایسے ہی لڑایا نہ کرو |
زندگی چار دنوں کی ہے فقط |
نخرے شاہد یوں اٹھایا نہ کرو |
معلومات