زور کی آئیں ہوائیں پھر سے |
گھر کا دروازہ ہلائیں پھر سے |
سامنے سب کے اڑا کے آنچل |
یار کا چہرہ دکھائیں پھر سے |
شب کے پہلو میں سجا کے دلہن |
دیں ستاروں کو صدائیں پھر سے |
چاند خود دیکھے تماشا سارا |
عشق لے گل کی بلائیں پھر سے |
بھیک خوشبو کی چمن بھی مانگے |
زلف کی چھائیں گھٹائیں پھر سے |
شام کے ساتھ جو ڈوبے سورج |
خالی کر دے نہ سرائیں پھر سے |
خواب سے رات لپٹ کے سوئیں |
سن لے میری وہ دعائیں پھر سے |
عکس شاہد کا رہے آنکھوں میں |
اشک پلکیں نہ گرائیں پھر سے |
معلومات