من میں دیوار اٹھانے والا
رنج دل کا نہیں جانے والا
اب نہیں آتا ہمیں دیکھو تو
اک ہنر ہنسنے ، ہنسانے والا
ہے ختم جگ سے تعلق اپنا
رشتہ ہر ملنے ، ملانے والا
لے گئیں دور ہوائیں بادل
کچھ نہیں پیاس بجھانے والا
اب نہیں کوئی نبھاتا رسمیں
اب نہیں ملتا منانے والا
درد چپ چاپ سلا رکھا ہے
ذکر مت چھیڑ زمانے والا
ہے تسلی یہی ہم کو شاہد
وقت جانے کا ہے آنے والا

0
4