لب پہ ہے تیرا نام کہتا ہوں |
آپ کو میں سلام کہتا ہوں |
جان جائے مری غلامی میں |
خود کو تیرا غلام کہتا ہوں |
کج روش ہیں قدم مرے لیکن |
تجھ کو آقا امام کہتا ہوں |
عشق میں تیرے ہو بسر جیون |
زندگی ہو تمام کہتا ہوں |
خاک سے بھی ہے کم مری ہستی |
جا میں اپنی مقام کہتا ہوں |
در پہ لا کے مجھے بٹھا لے تو |
ہو وہیں پھر قیام کہتا ہوں |
سینہ روشن تری اطاعت ہو |
اس دعا سے کلام کہتا ہوں |
اک شفاعت کا ہے سہارا تو |
دل سے میں یہ پیام کہتا ہوں |
گل چمن کے اداس ہیں مالک |
ایک میں ابتسام کہتا ہوں |
اپنی بے چارگی بتانے کو |
میں یہی صبح و شام کہتا ہوں |
ہو نگہ مجھ پہ بھی کوئی شاہد |
میں بصد احترام کہتا ہوں |
معلومات