Circle Image

Md. Kalimuddin

@behiskalim

تیری یادوں کا جب سفر مہکے
دل کی دنیا کا ہر نگر مہکے
گل کو بھی وصل کی تمنا ہے
دیر سے ہی سہی مگر مہکے
سنتے ہی انکے قدموں کی آہٹ
رنگ و خوشبو سے رہ گذر مہکے

0
12
قدر روشنی کی اندھیروں میں ہے
انا کیوں پھر اتنا اجالوں میں ہے
ہے رندوں کی اب آبرو داؤ پر
یہ مدہوشی جو ہوش والوں میں ہے
شبِ وصل کا مارا ہوں دوستو
شبِ ہجر تو میرے اپنوں میں ہے

0
18
لٹانا خزانہ اگر ہو سکے تو
سدا مسکرانا اگر ہو سکے تو
زمانے کی راہیں بہت ہی کٹھن ہیں
نہ گرنا گرانا اگر ہو سکے تو
چلے ہو تو منزل ملےگی یقیناً
پہونچنا بلانا اگر ہو سکے تو

0
15
ہم انہیں اپنا مان بیٹھے ہیں
اسلۓ بے زبان بیٹھے ہیں
نفرتوں کے نگر محبت کی
ہم لگاۓ دکان بیٹھے ہیں
تم دلاثہ بھی دے نہیں سکتے
ہم لٹاۓ جہان بیٹھے ہیں

0
20
اب ان سے دل کا معاملہ یوں بیاں کریں گے
سکوتِ لمحہ سخن نظر کو زباں کریں گے
اک آن میں ڈھیر ہوگا لشکر یہ خواہشوں کا
کہ جب وہ مزگاں کو تیر ابرو کماں کریں گے
ہمیں سمجھنا نہ بادلوں تم رقیب اپنا
جو درد دل کو ہم اپنے رو رو بیاں کریں گے

2
31
دوگانا
--------
نینوں کا ہے نین سے کہنا
او مرے ساجن او مرے سجنا
بولو سجنی کیا ہے کہنا
بھیگ رہے ہیں کیوں یہ نینا

1
29
لال گلابی نیلے پیلے رنگوں کی بوچھاڑ
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
پھاگن کی سوغات رے بھیا ہولی کا تہوار
جت دیکھو ات پریم سے گونجے مستوں کی جے کار
--------------------------------------------
گوری کا مکھ چوم رہا یہ رنگوں کا سیلاب

20
قتل کا ہی نہ لے کام ان آنکھوں سے
لا پلا ساقیا جام ان آنکھوں سے
تجھکو رندوں کی تشنہ لبی کی قسم
ٹوٹتے صبر کو تھام ان آنکھوں سے
ہم ہیں میکش ترے بادہ و جام کے
کردے رنگیں حسیں شام ان آنکھوں سے

0
13
اب کون سنے اِس دلِ ناشاد کی باتیں
کرتا جو نہیں شیریں و فرہاد کی باتیں
فریاد تو کرتے ہیں خدا سےسبھی لیکن
لگتی ہیں بری سبکو ہی فریاد کی باتیں
"کہنا بڑوں کا مان" ضعیفی میں ہیں سمجھے
آئی سمجھ ، اک عمر میں استاد کی باتیں

0
29
چہرے پہ یوں لگا چہرہ خودنمائی کا
ہے قرض دار پیسہ پیسہ کمائی کا
ٹکڑوں میں بٹ گیا ہوں ہوتے ہی میں بڑا
حصے سے کٹ گیا ہے پر حصہ بھائی کا
یوں مسکراتے ہیں وہ حالات پر مرے
مایوس ہے نظارہ بھی جگ ہنسائی کا

0
33
اے وطن اے وطن جان من جان من
اے وطن اے وطن جان من جان من
دل ترا جاں تری تو مرا بانکپن
تیرے دم سے ہی ہے یہ خوشی اور غم
ہے رگوں میں بسا میرے تیرا چلن
تو نہیں ہم نہیں کیا یہ تن کیا یہ من

0
28
مرے ہمسفر مرے ہم نوا مرے پاس آمرے پاس آ
تجھے واسطہ مرے پیار کا مرے پاس آ مرے پاس آ
تو برس کبھی کبھی بن گھٹا مجھے پیار سے کبھی دے بھگا
اسی پیار میں تو بھی بھیگ جا مرے پاس آ مرے پاس آ
مرے دل کو ہے ترا آسرا ترے بن نہیں کوئی اہے مرا
تو زمیں مری تو ہی آسماں مرے پاس آ مرے پاس آ

0
33
میری خاطر وہ کیا نہیں کرتے
میرے حق میں دعا نہیں کرتے!
جب اٹھاتے ہیں ہم دعا میں ہاتھ
اکتِفا کی خطا نہیں کرتے
گر خطا ہی خطا کریں گے آپ
جائیے ، ہم گلہ نہیں کرتے

22
نہ میرا ہنر نا سخن بولتا ہے
کہ لہجے میں میرا وطن بولتا ہے
محبت عداوت ہیں حاصل خودی کے
زمانے میں تیرا چلن بولتا ہے
نہیں کوئی جسکا خدا ہے نہ اسکا
فقیر اپنی دھن میں مگن بولتا ہے

0
18
غالب ہی ہے غالب, نہیں کوئی ہے یہاں اور
"کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور"
خواہش وہ ہزاروں، کہ دم اک اک پہ نکلنا
ارمان تو نکلا مگر ارماں تھا وہاں اور
استاد وہ تھا ریختے کا اور کہا یہ
ہے میر کا اندازِ سخن ، لہجہ، زباں اور

0
25
نظر کا تیری جو شامل یہ اضطراب نہ ہوتا
شراب ہوتا پر اِس میں نشے کا باب نہ ہوتا
سہانے پھولوں کی رنگت کبھی حسین نہ ہوتی
ترے لبوں کا گلابی اگر شباب نہ ہوتا
اسیر زلف سے پوچھے تو کوئی قید کی لذت
گرفتِ زلف نہ ہوتا تو کامیاب نہ ہوتا

0
14
انساں کے دشمنوں کا پیمان کچھ نہیں
جھوٹے فریبیوں کا ایمان کچھ نہیں
حافظ خدا اے لوگوں منصف ہوئے ہیں چور
ظلمت کے اس نگر میں میزان کچھ نہیں
بے شک مٹا دو میری ہستی کو آج تم
میری نظر میں تیری پہچان کچھ نہیں

0
16
ڈر ہے اسکا مجھے زمانے سے
مان جاؤں نہ میں منانے سے
دل یہ پاگل بہل ہی جاتا ہے
گر مناۓ کوئی ٹھکانے سے
تلخیاں زندگی کا سایہ ہیں
اور بڑھتی ہیں جگمگانے سے

0
27
ایسا نہیں کہ پیاس کا صحرا بدل گیا
ساقی تری نگاہ کا لہجہ بدل گیا
پہلے تو پیاس نے ہمیں بے حال کر دیا
پھر پانی اور پیاس کا رشتہ بدل گیا
شدت تھی تشنگی تھی سمندر بھی پاس تھا
میرے نصیب کا ہی ستارہ بدل گیا

0
32
غمگین اس جہاں کا بازار آجکل ہے
گلشن کی ہر کلی کیوں بیزار آجکل ہے
آنکھوں سے زندگی کا پیتا ہوں بھر کے پیالہ
دریا یہ آنکھ کا ہی غم خوار آجکل ہے
ایسا نہیں کہ انکی خواہش نہیں ہے دل میں
دنیا کے غم کا دل یہ بیمار آجکل ہے

0
26
عدل و انصاف کا میزان مجھے کھینچتا ہے
رگوں میں بس رہا ایمان مجھے کھینچتا ہے
کبھی ٹوٹا نہیں پیمان و وفا کا رشتہ
خارو خستہ، دلِ بے جان مجھے کھینچتا ہے
پہلی بارش مِیں مَیں بھیگا تھا یوں لرزاں ہو کر
پہلی بارش کا وہ طوفان مجھے کھینچتا ہے

0
29
دل ہے چھلنی تری نظروں کا نظارہ کرکے
مجھکو اب اور نہ تڑپا یوں اشارہ کرکے
"تو سمجھتا ہے ترا ہجر گوارا کرکے"
بھول جائیں تجھے ہم جاں کا خسارہ کرکے
تجھکو ان ساتھ گزارے حسیں لمحوں کی قسم
چھوڑ کر مجھکو نہ جانا بے سہارا کرکے

0
30
شوق میں زندگی یوں فنا ہو گئی
ابتدا ہی مری انتہا ہو گئی
ہر گھڑی زیست نے یوں ہے رسوا کیا
زندگی تو کوئی بد دعا ہو گئی
خلوت و ہجر سے کیوں نہ گھبراۓ ہم
نالَہءِ دل بھی اب بے صدا ہو گئی

0
30
نہ ٹھہرے ایک بھی لمحے کو پا بہ گِل ہوکے
ہوۓ جو شمس و قَمر ایک ادنیٰ دل ہوکے

0
32
دل کا رنگ نرالا ہے
گورا ہے نا کالا ہے
بھیس بدل کر رہتا ہے
سبکا من مدھو شالا ہے
تم کیوں چپ سے رہتے ہو
کیا پڑا عشق سے پالا ہے

0
23
کوئی نہ آنے والا ہے
دن بھی ڈھلنے والا ہے
رنگ بدلتی دنیا کا
ڈھنگ بدلنے والا ہے
خود میں ہم مصروف ہوۓ
باغ ا جڑ نے والا ہے

0
43
کہ آگ دل میں لگی ہے ایسی
یہ شام بھی اب پگھل رہی ہے
مجھے نہ تم اب یوں آز ماؤ
مری بھی نیت بدل رہی ہیں
نشیلی راتیں حسیں وہ باتیں
پھرآرزوئیں مچل رہی ہے

0
30
عشق میں گر چہ غم ہوگا
روگ یہی مرہم ہوگا
جان پہ جاؤں کھیل، اگر
تو جو مرا ہمدم ہوگا
آنے والا ، جاۓ گا
کوئی نہیں ہر دم ہوگا

0
27
آج نہیں تو کل ہوگا
ہر مشکل کا حل ہوگا
جیون کی اس نَیا میں
ہلچل تو پل پل ہوگا
بادل آنے والا ہے
ہر منظر جل تھل ہوگا

0
1
50
ہمیں سے محبت ہمیں سے خفا ہو ,یہ لازم ہے تمکو کہ تم معجزہ ہو مرے دردِ دل کی انوکھی دوا ہو نشہ ہی نشہ ہو مزہ ہی مزہ ہو نہیں کوئی ایسا ستمگر جہاں میں ستم اور ستم ہی کِئے جا رہا ہو ہے محبوب میرا کچھ ایسی صفت کا جفا بھی کرے تو وفا لگ رہا ہو کہیں آگ بن کے یہ شعلہ نہ بھڑکے کہیں مجھ سے ایسی نہ کوئی خطا ہو اب ان آنسؤں نے بھی یہ کہہ دیا ہے بڑے بے وفا تم بڑے بے وفا ہو

1
37
میری آواز بھی میرے بس میں نہیں
اور قلم بھی مری دسترس میں نہیں
قید کی تھی تمنا کئی برسوں سے
چین کیوں، اب مجھے اس قفس میں نہیں
آرزو ، آرزو ہی ہو کر رہ گئی
دوڑتا ، اب لہو بھی تو نس میں نہیں

0
46
ہمیں سے محبت ہمیں سے خفا ہو
,یہ لازم ہے تمکو کہ تم معجزہ ہو
مرے دردِ دل کی انوکھی دوا ہو
نشہ ہی نشہ ہو مزہ ہی مزہ ہو
نہیں کوئی ایسا ستمگر جہاں میں
ستم اور ستم ہی کِئے جا رہا ہو

0
49
بجھے چراغ میں سحر تلاش کر
شگاف میں، چھپا ہے در تلاش کر
جو ہو گیا سو ہو گیا، تو غم نہ کر
نئی زمیں نیا سفر تلاش کر
دیار شوق میں غضب کی دھوم ہے
میں کھو گیا ہوں بے خبر تلاش کر

0
47
اداس کیوں ہے زندگی
ہے آس پاس ہی خوشی
جنوں جنوں یہ عاشقی
نہ وصل ہے نہ ہجر ہی
شب وصال کی خوشی
ہے چار دن کی چاندنی

0
40
مجھے اب کوئی بھی ڈر نہیں ہوتا
مرا جو اب کہیں گھر نہیں ہوتا
روانی کتنی ہی کیوں نہ ہو ، لیکن
کبھی دریا سمندر نہیں ہوتا
نہ جانے کون ہے ، سسکیاں لیتا
جو اندر ہے ، کیوں باہر نہیں ہوتا

0
48
ہم اپنے درد دل کا ، عنوان ڈھونڈھتے ہیں
اچھا مجھے کرے ، وہ انجان ڈھونڈتے ہیں
دل کی گلی میں آیا کوئی ہے چپکے چپکے
کیسا ہے ،کون ہے، وہ مہمان ، ڈھونڈتے ہیں
اب کے جنوں نے ایسا، کچھ کھیل ہے رچایا
مٹی کی مورتوں میں انسان ڈھونڈتے ہیں

0
73
زندگی میں ہم مشکلوں سے گھبرائیں کیوں
دل ہے تو دھڑکےگا، دھرکنوں سے گھبرائیں کیوں
آنا ہے، تو آۓ، بن کے قَیامَتِ جاں
جانی پہچانی رُتوں سے گھبرائیں کیوں
ہےمقصود ، اگر منزل، تو اے جانِ جاں
راستوں کے ان مرحلوں سے گھبرائیں کیوں

51
سرمئی شام کا اندھیرا ہے
آپکے نام کا اندھیرا ہے
عشق اور جام کا اندھیرا ہے
ہاں بڑے کام کا اندھیرا ہے
اس سفر میں نہیں میں تنہا کبھی
ساتھ انجام کا اندھیرا ہے

0
33
جادو ٹونا جنتر منتر
بان چلے نا کوئی ان پر
کِت رُت جاؤں کا سے کہوں میں
آگ لگی ہے بھیتر بھیتر
نَین مٹکا خوب ہوا ہے
آتے جاتے گلی میں دن بھر

0
76
آہ جب تیرگی کی نکلے گی
روشنی روشنی کو ترسے گی
آدمی آدمی کو تڑ پے گا
کوئی صورت نظر نہ آۓ گی
کیا کرو گے جو دل یہ ٹوٹے گا
جان جاۓ گی جاں نہ نکلے گی

0
58