ہم اپنے درد دل کا ، عنوان ڈھونڈھتے ہیں |
اچھا مجھے کرے ، وہ انجان ڈھونڈتے ہیں |
دل کی گلی میں آیا کوئی ہے چپکے چپکے |
کیسا ہے ،کون ہے، وہ مہمان ، ڈھونڈتے ہیں |
اب کے جنوں نے ایسا، کچھ کھیل ہے رچایا |
مٹی کی مورتوں میں انسان ڈھونڈتے ہیں |
اچھے، برے، بھلے کی کوشش تو کیجیۓ کچھ |
پھر ، منزلوں کا کوئی امکان ڈھونڈھتے ہیں |
پہرا ہے دل پہ ایسا ان کی محبتوں کا |
نکلیں جو گھر سے باہر، دربان ڈھونڈتے ہیں |
راہِ وفا میں بے حس، چلنا سنبھل سنبھل کے |
راہِ وفا تو ہر دم ، میزان ڈھونڈھتے ہیں |
بےحس کلیم |
معلومات