| سارے اپنے جدا ہو گۓ اب گلے سے لگاۓ گا کون |
| سوچتا ہوں یہی رات بھر ساتھ آنسو بہاۓگا کون |
| ساتھ رہنا تو اے میرے غم اب کوئ بھی نہیں ہے مرا |
| ہو گیا گر جو تو بھی جدا ساتھ میرا نبھاۓ گا کون |
| دھڑکنیں اپنی قابو میں رکھ دم نکلنے نہ پاۓ ترا |
| دل مرے گر تو ہی مر گیا تیری میت اٹھاۓ گا کون |
| دوستوں سوچ لو تم ذرا ہو گۓ گر جو تم بھی خفا |
| زیست کی بےسری راگ پر گیت البیلے گاۓ کون |
| آکے پردیس میں ماں مری سو چتا ہوں یہی ہر گھڑی |
| ڈانٹ کر پیار سے اب ہمیں اپنی روٹی کھلاۓ گا کون |
معلومات