دھوم مچی ہے چاروں طرف آئی دیوالی |
دیپوں کی لڑی میں ہے خوشی لائی دیوالی |
بن کے گھٹا خوشی کی دیکھو چھاںٔی دوالی |
من کو مرے بھی یارو بڑا بھائی دیوالی |
بچوں کی خوشی دیکھ کے مسکاتے ہیں بابا |
لے کے بلائیں انکی مچل جاتی ہیں ماتا |
لچکی ہوئی ہے خوشیوں سے ہر باغ کی ڈالی |
دیپوں کی لڑی میں ہے خوشی لائی دیوالی |
یاروں آج پٹاخوں سے ہوگا دھوم دھڑاکا |
پھوٹے گی پھل جھڑی یہاں تو کہیں ہوگا دھماکا |
گائیں خوشی کے گانے ہم بھی آؤ سہیلی |
دیپوں کی لڑی میں ہے خوشی لائی دیوالی |
دیکھو آج نہ کوئی یہاں مسکان کو ترسے |
دیپیں جلانے کو کسی کی آنکھ نہ برسے |
انکے بھی گھر میں جاکے کہنا ہیپی دیوالی |
دیپوں کی لڑی میں ہے خوشی لائی دیوالی |
موقعہ ہے خوب اے یارو تم چوک نہ جانا |
اپنوں سے گلے ملنے کا دلکش ہے بہانا |
پھول ہو تمہیں اور تمہیں ہو باغ کے مالی |
دیپوں کی لڑی میں ہے خوشی لائی دیوالی |
دیپوں کی لو سے آؤ ہم اک جوت جگاںٔیں |
من میں بسا اندھیرا مل کے دور بھگائیں |
اب نہ ہمارے دیش میں کوئی رات ہو کالی |
دیپوں کی لڑی میں ہے خوشی لائی دیوالی |
معلومات