جادو ٹونا جنتر منتر
بان چلے نا کوئی ان پر
کِت رُت جاؤں کا سے کہوں میں
آگ لگی ہے بھیتر بھیتر
نَین مٹکا خوب ہوا ہے
آتے جاتے گلی میں دن بھر
بان چلاؤں میں نینن کے
گھاؤ لگے نا انکے دل پر
چال چلوں میں مت واری سی
راس نہ آۓ انکو کیوں کر
بالم مورا خوب سجیلا
رنگ رنگیلا چھیل چھبیلا
مون رہے ہےہر پل ہر دم
جان سکے نا من کی لیلا
ایسی بِپتا آن پڑی ہے
مشکل میں اب جان پڑی ہے
روگ جیا کا ہاۓ کٹھن ہے
میٹھی میٹھی مدُھر سی دھن ہے
کیسے رجھاؤں اپنے پیا کو
چین آ جاۓ میرے جیا کو
سکھیاں چھوٹیں پن گھٹ چھوٹا
چھوڑ دیاہے اس دنیا کو
او رے سجنوا مورا نگوڑے
دل تو میرا کاہے توڑے
انگ لگا ۓ مجھکو نا ہی
نا ہی مجھکو تنہا چھوڑے
آ میں تو ہے راز بتاؤں
پریم کی لیلا تجھے سکھاؤں
پانی بجھاۓ آگ کبھی تو
بوند توےپر جلتا دکھاؤں
ساجن جی اب مان بھی جاؤ
پریم کے پتھ کا دیپ جلا ؤ
ہِردَے جو تم کو د ے بیٹھے ہیں
پاپ نہ کوئی کر بیٹھے ہیں
ساجن جی نا مان رہے ہیں
جان کے سب انجان بنے ہیں
چنچل نینا بھیگ رہے ہیں
جھڑ جھڑ جھڑجھڑ نِیر بہے ہیں
کومل چنچل پھول کے جیسی
میں تو تھی اک نار نویلی
سدھ بدھ کھو کے میں بورائی
لاگ جیا کی بوجھ نہ پائی....

0
117