| بے غرض ہم سے کوئی بات کرو تو جانیں |
| ایک دن یوں ہی ملاقات کرو تو جانیں |
| دشت و صحرا تو کیا تم نے بہ آسانی عبور |
| گھر مرے بھی جو کبھی رات کرو تو جانیں |
| یوں تو تم روز برس جاتے ہو دریاؤں پر |
| سبز، صحرا کے بھی دن رات کرو تا جانیں |
| ہم نہ مانیں گے تمہیں سچا صحافی ہر گز |
| حاکموں سے بھی سوالات کرو تو جانیں |
معلومات