| یوں ہی ساری دنیا دوانی نہیں ہے |
| محبت کا کوئی بھی ثانی نہیں ہے |
| ہے لیلیٰ کی سسکی میں مجنوں کی آہیں |
| محبت کی آساں جوانی نہیں ہے |
| لہو صدیوں کا ہے محبت میں شامل |
| کوئی چار دن کی کہانی نہیں ہے |
| زباں اسکی آنکھیں سکوت اسکی بولی |
| غزل اس سے کوئی سہانی نہیں ہے |
| محبت کے اشکوں میں ہیں اتنے موتی |
| کہ جتنا سمندر میں پانی نہیں ہے |
| محبت کا تحفہ ہے نایاب یارو |
| محبت سے بڑھ کے نشانی نہیں ہے |
| محبت کیا ہے محبت کرینگے |
| محبت وہ شئے ہے جو فانی نہیں ہے |
معلومات