میری خاطر وہ کیا نہیں کرتے |
میرے حق میں دعا نہیں کرتے! |
جب اٹھاتے ہیں ہم دعا میں ہاتھ |
اکتِفا کی خطا نہیں کرتے |
گر خطا ہی خطا کریں گے آپ |
جائیے ، ہم گلہ نہیں کرتے |
گلے شکوے ہزار ہوتے ہیں |
آپ، ہم، کیوں ملا نہیں کرتے |
جو ملاتے ہیں ہاتھ اندھیروں سے |
لوگ ایسے دکھا نہیں کرتے |
دیکھ کر نبض مسکراتے ہیں |
اور کچھ بھی دوا نہیں کرتے |
دعا ہی ہے دوا مریض کی جب |
روگ ظاہر ہوا نہیں کرتے |
ہوں گے آپ آدمی بڑے، بےحس |
کام کچھ بھی بڑا نہیں کرتے |
بے حس کلیم |
معلومات