اداس کیوں ہے زندگی |
خوشی ہے آس پاس ہی |
جنوں جنوں یہ عاشقی |
نہ وصل ہے نہ ہجر ہی |
شب وصال کی خوشی |
ہے چار دن کی چاندنی |
ہے منزلوں کی آرزو |
بنے رہو ندی ندی |
تلاشتا ہے ہر کوئی |
وہ مل رہا کہیں نہیں |
سخن میں بھی ہے ناز کی |
یہ لاجواب حسن بھی |
شکر کی ہوں میں اک ڈلی |
تو درد کی ہےچاشنی |
یہ آئینہ ہے کہہ رہا |
میں ٹوٹ کر بھی ہوں وہی |
سفر مرا ہے آخری |
معاف کر کہی سنی |
زباں مرے یہ درد کی |
سمجھ سکے کوئی کوئی |
بیحس تری یہ بے حسی |
کہاں کہاں نہ لے گئ |
معلومات