عشق میں گر چہ غم ہوگا
روگ یہی مرہم ہوگا
جان پہ جاؤں کھیل، اگر
تو جو مرا ہمدم ہوگا
آنے والا ، جاۓ گا
کوئی نہیں ہر دم ہوگا
میرا دل چھلنی ہوگا
تو جو ذرا برہم ہوگا
میرا سایا دوست مرا
مجھکو اب کیا غم ہوگا
بےحس آدھی بات نہ کر
سچ تو پھر بیدم ہوگا

0
68