ہو میرے لب پر تری تمنا
ہے میرے دل کی یہی تمنا
سب آرزوئیں ہوئی مکمل
تو دل میں جب سے بسی تمنا
اداس رستہ ہے دل یہ میرا
خوشی کی تو اک گلی تمنا
ٹھٹھرتا چھت تھا, میں جنوری کا
تو دھوپ بن کر کھلی تمنا
حقیقتوں کے جہاں میں یارو
ہے خواب ایسی حسیں تمنا
دعائیں رب سے یہ مانگتے ہیں
رہے سلامت مری تمنا

0
46