| تمہیں جب بھی محبت کا زمانہ یاد آۓ گا |
| ہماری دوستی کا یہ گھرانہ یاد آۓ گا |
| پلٹ کر گدگداۓ گا کوئی کردار جب تم کو |
| حقیقت بھول جاؤ گے فسانہ یاد آۓ گا |
| نئی دنیا بسا تو لوگے اپنے دل کی بستی میں |
| کروگے کیا بھلا جب یہ پرانا یاد آۓ گا |
| پھریں گے ہم بھی تنہا دشت میں اس زندگی کی اب |
| ہمیں بھی یار تجھ جیسا دوانہ یاد آۓ گا |
معلومات