| ظالموں کے مرید ہو گئے کیا |
| سارے اپنے یزید ہو گئے کیا |
| اب لہو میں نہیں لہو کی تڑپ |
| ہم بھی یارو جدید ہو گئے کیا |
| رِس رہے ہیں تعلقات سبھی |
| زخم اتنے شدید ہو گئے کیا |
| مقتلِ حسن سونا سونا ہے |
| "عشق والے شہید ہو گئے کیا " |
| روزہ داران دید پوچھتے ہیں |
| ہائے وہ ماہِ عید ہو گئے کیا |
| ہے نگاہوں میں یہ چمک کیسی |
| ان نظاروں کے دید ہو گئے کیا |
معلومات