| کہہ دو نیندوں سے کہ احساس پرانا دیکھے |
| "مدتیں بیت گئیں خواب سہانا دیکھے " |
| اسلئے اپنی ہتھیلی پہ لکھا ہے ترا نام |
| مری قسمت کا یہ احسان زمانا دیکھے |
| توڑ دینے سے بھی وہ دل سے نہیں جائیں گے |
| ان سے کہنا کہ کوئی اور بہانہ دیکھے |
| سب نے دیکھا لبِ خاموش کو ہی میرے فقظ |
| کوئی نظروں کا بھی تو شور مچانا دیکھے |
| اشتہاروں میں ہوۓ گم خبر ا خبار سبھی |
| کیا حقیقت ہے یہاں کون فسانہ دیکھے |
معلومات