Circle Image

محمد جنید حسان تنہاؔ لائلپوری

@Tanha5555

نظر کمزور ہوتی جا رہی ہے
چبھن رہتی ہے کانوں میں ذرا سی
مکمّل سر پیالہ تو نہیں، پر
کمی بالوں کی بالوں میں ذرا سی
بڑھاپا گھیرنے کو ہے، لپٹ جائیں
ابھی طاقت ہے بانہوں میں ذرا سی

0
1
87
جلوۂ صورتِ بے پردۂ یار
واہ رے واہ جوانی کی بہار
آج کے دن کا مزہ ہم سے نہ پوچھ
دیکھ چہرے سے خوشی کا اظہار
آج کا لطف، ملاقات کا لطف
یار اور یار بھی اچھا تیار

0
77
دن ہیں جو زندگی کے چار
گزر جائیں
نہ ہونے کا مزہ خوب ہے
معلوم ہوا ہے جب سے
تب سے ہر دم یہی رہتی ہے دعا ہونٹوں پر
کچھ نہیں چاہیے

0
72
لتّاں بانہواں سُکّا بالن
وچ چُل سینے دی پیا بَلّے
اُتّاں دَھریا ٹِین لہو دا
دل دا بَھکھدا کولا تھلّے
محمد جنید حسان تنہاؔ لائلپوری
Legs and arms are dry woods;

0
142
شرماؤ نہ دیتے ہوئے رخسار کا بوسہ
پھٹ جائے گا دانتوں میں دبایا جو دوپٹّہ
گنجائشِ حسرت نہیں خلوت میں شبِ وصل
ایک ایک مزہ محفلِ عشرت کا ہے تحفہ
سوتے ہیں چلو تان کے شب چادرِ مہتاب
کیا شرم، جھجک وصل میں، کس بات کا پردہ

0
63
ہنسنے والے شخص کا اپنے دل پر قابو ہو گا نا
آنسو ہو گا یا پھر اس کی آنکھ میں جادو ہو گا نا
شور مچانے والے بچّے یوں جو خاموش ہوئے ہیں
تتلی ہو گی باغ میں یا پھر کوئی جگنو ہو گا نا
وصل کی شب ہم نزع میں کیا آرام سے سوئیں گے بیمار
اوپر سر کے یار کا بازو، نیچے زانو ہو گا نا

0
45
تیرے لب کی مثال ہو جائے
لعل غصّے میں لال ہو جائے
منہ تکیں کوہ قاف کی پریاں
تیرا ظاہر جمال ہو جائے
آ مرے یار کی کمر کی لچک
شاخِ گل پر سوال ہو جائے

0
85
سن سن کے وعظ شیخ! مرے کان پک گئے
ہوتا نہیں ہے تیری گراری کا تیل ختم
ایسا کر اب کی بار گلا گھونٹ دے مرا
ہو جائے ایک بار ہی میرا تو کھیل ختم

0
87
ایک مدّت سے منتظر ہوں میں
میرے ہی کیوں معاملے میں ڈھیل
کب سے آواز دے رہا ہوں تمھیں
راہ میں سو گئے ہو عزرائیلؑ!

0
83
شام ہونے کو آ گئی جیسے
آنکھ رونے کو آ گئی جیسے
وصل کے دن گزر گئے، شبِ ہجر
ساتھ سونے کو آ گئی جیسے

0
65
چھوڑ کر آسانیاں الفت میں دشمن کے لیے
ہم نے اپنے واسطے مشکل پسندی کو چنا
دل کے ارمانوں کا اپنے، اپنے ہاتھوں خون تھا
خوش ہیں لیکن ہم کہ تیری دل پسندی کو چنا

0
65
سخن شناس کریں گے ہمیشہ رو رو یاد
کہاں جہان میں اب کوئی میرؔ سا استاد

0
68
شور مچا، ہنگامہ اٹھا، پاؤں رگڑ، سینہ چھیل، پٹخا سر
یار کی چوکھٹ پر خاموشی سے بیٹھنے والے کچھ تو کر

0
71
مرنے والے کی عیادت کی ہے
آپ نے یوں ہی مشقّت کی ہے
دل محلّے میں جو ہے شور بپا
حسرتِ وصل نے ہجرت کی ہے
شہر میں کون تجھے جانتا تھا
ہم نے ہی تو تری شہرت کی ہے

0
88
جھلسے ہیں کبھی ہاتھ کبھی پاؤں جلے ہیں
آغوش میں ہم آتشِ سوزاں کی پلے ہیں
کیا نرم طبیعت جگر و دل، تنِ نازک
پوچھو نہ کہ سب یار کی تلوار تلے ہیں
کہتا ہے تو کہنے دے، نہ کر شیخ کی پرواہ
میکش ترے آگے کبھی پینے سے ٹلے ہیں

0
76
ڈبو تو ایسا ڈبو، یاد گار بھی نہ رہے
ہماری لاش سمندر میں تیرتی نہ رہے
وہ آندھیاں، وہ بگولے چلا کہ اس کے بعد
شبِ فراق رہے، میری جھونپڑی نہ رہے
ٹٹول سینہ مرا خوب، کوئی چنگاری
جلے ہوئے مرے دل کی کہیں دبی نہ رہے

0
48
منہ طمانچوں سے ٹماٹر ہو گیا
عشق کے ہاتھوں کچومر ہو گیا
عشق میں بیباک تھے پہلے پر اب
برہمی کا یار کی ڈر ہو گیا
مفلسی کی اک علامت تھی کبھی
اب پھٹے کپڑوں کا کلچر ہو گیا

92
”20 نومبر“
”یومِ پیدائشِ حضرتِ تنہاؔ“
”تنہاؔ جی کے نام“
میں چاہتا ہوں نومبر کی سرد راتوں میں
قریب لاؤں تمھیں اپنے، باتوں باتوں میں
کشش کی فورس زیادہ ہو، فاصلہ کم ہو

0
108
تمھاری یاد کے کتاب خانے میں تمھارا فلسفی نئے نئے تخیّلات کو فروغ دے رہا ہے
نفسیات کو فروغ دے رہا ہے

0
69
او منبعِ جمال! زمانے سے احتیاط
بے پردہ پشتِ بام پہ جانے سے احتیاط
اظہار تک نہ لائیے پوشیدہ دل کی بات
خوابیدہ جنسِ شوق جگانے سے احتیاط
ہنگامۂ جہان سے چھوٹا ہوں دیر میں
تربت پہ میری شور مچانے سے احتیاط

0
54
سخن شناس کریں گے ہمیشہ رو رو یاد
کہاں جہان میں اب کوئی میرؔ سا استاد

0
84
شور مچا، ہنگامہ اٹھا، پاؤں رگڑ، سینہ چھیل، پٹخا سر
یار کی چوکھٹ پر خاموشی سے بیٹھنے والے کچھ تو کر

0
101
ہم نے موقع ہزار بار دیا
وہ ہمیں چھوڑ کر گیا ہی نہیں
با وفا یار تھا کوئی یارو!
وہ پرندہ پرندہ تھا ہی نہیں

0
91
مصیبتیں ہیں ابھی میری زندگی میں کئی
او مہرباں مرے، مت مانگ میرا ساتھ ابھی
خدا نے چاہا تو وعدہ رہا ملیں گے ضرور
مگر ابھی کے لیے معذرت کہ ہوں مجبور

0
65
ہول، وحشت، سکوت، سنّاٹا
اب کہاں ساز، رقص، سُر، سنگیت
جنگلوں کو نکل چلو تنہاؔ
شہر میں گھومتے ہیں بھوت پریت

0
72
لیے پھرتا ہے ساتھ ساتھ مجھے
تھام کر جیسے میرا ہاتھ مجھے

0
102
میرے اشعار ہیں شراب ملے
اتنا مت پڑھ کہ کل عذاب ملے

0
73
غیر کا کیا سوال رکھتا ہے
یار کتّے بھی پال رکھتا ہے

0
59
کوئی کیا جانے کیا ہے جھیل
چاند کا آئینہ ہے جھیل

0
52
وقتِ غروب ہے، کہیں سورج مچل نہ جائے
انگڑائی سے تمھاری زمانہ بدل نہ جائے

0
53
زلفیں تمھاری قد سے تمھارے ہی بڑھ گئیں
سر پر چڑھا رکھا تھا بہت، سر ہی چڑھ گئیں

0
77
بادہ و جام کو برا جانے
شیخ بیچارہ خیر کیا جانے

0
54
اللّٰه! والدین کی خدمت نصیب کر
رحمت سے تیری دُور ہوں، مولا! قریب کر

0
93
بیٹھا ہوں زیرِ سایۂ زلفِ درازِ یار
کر لو شبِ وصال خوشی کا مری شمار

0
73
کہہ دیا ہم نے کبھی اور کبھی شرماتے رہے
اور ہنس ہنس کے کبھی پھیپھڑے گرماتے رہے
شعر گوئی میں کبھی قبض رہا غالبؔ کو
اور کبھی یوں بھی ہُوا خط میں جلاب آتے رہے

0
202
اقبالؔ فلسفی کو سخنور نہ جانیے
دو بندشوں کو میرؔ کا دفتر نہ جانیے

0
60
ہُوا ہوں جو گدا اس کی گلی کا
ٹھکانہ ہی نہیں میری خوشی کا
ملائے خاک میں دل ہر کسی کا
پتا ہی کیا اسے شے قیمتی کا
پڑی ہے ایک کے بعد اک مصیبت
نہیں امکان کچھ آسودگی کا

0
71
زخم جھیلے ہیں، رنج اٹھائے ہیں
سینہ و دل پہ داغ کھائے ہیں
سر پہ درد و الم کے سائے ہیں
زندگی! اور چاہتی ہے تُو کیا ؟
بوجھ سے جھک گئی ہے کمر
غم کی شدّت سے پھٹ گیا ہے جگر

0
81
بوسہ نہیں تو لمسِ عنایت کبھی کبھی
کچھ تو خیال و خواب میں رغبت کبھی کبھی
پوچھا جو ہم نے بوسے کا، شرمائے اور پھر
کہنے لگے کہ ایسی شرارت کبھی کبھی
وعدہ رہا پئیں گے نہ ہم روز روز جام
لیکن جنابِ شیخ! اجازت کبھی کبھی

0
92
کچھ اور ذکر بھی شاید زبان سے نکلے
جو تیرا جلوۂ رخسار دھیان سے نکلے
تری نگاہ مری جانب ایسے اٹھتی ہے
کہ جیسے تیر ہدف پر کمان سے نکلے
ہمارا دل ہے، کسی کی قیام گاہ نہیں
کرایہ دار بھی ہے تو مکان سے نکلے

53
یوں ہی نہیں زمانہ دوانہ بنا رکھا
اس نے جہاں کا حسن بغل میں دبا رکھا

0
62
نہ چھیڑ ذکر صنم کے رسیلے ہونٹوں کا
یہ شہد چاٹ چکا ہوں میں گیلے ہونٹوں کا

0
96
میں نے امکان کی سرحد سے پرے تک دیکھا
زندگی! حد ہے کہ ہر حد سے پرے تک دیکھا

0
105
معصوم سے چہرے کی ادا دیکھ رہا ہوں
بندہ ہوں مگر بن کے خدا دیکھ رہا ہوں

0
94
کون سنتا ہے مری شامِ خموشاں کی پکار
بیٹھتے تک نہیں آ پاس پرندے دو چار

0
72
اگرچہ خوب ہے غالبؔ بیان میں لیکن
نہیں یگانہؔ سا شاعر جہان میں لیکن

0
80
نہ پوچھ یار مرے کا جمال کیسا ہے
مجھے تو یاد ہے ایک ایک بال کیسا ہے
سوالِ بوسہ شبِ وصل ابھی کیا بھی نہیں
رخ ان جناب کا غصّے میں لال کیسا ہے
سنا ہے آپ کا بازارِ حسن میں بڑا نام
لگا کے ہاتھ بھی دیکھیں تو مال کیسا ہے

0
70
طغیانیِ شباب ہے میری نگاہ میں
ہر لطف بے حساب ہے میری نگاہ میں
خاطر نشین کیا ہو رخِ داغدارِ ماہ
رخسارِ آفتاب ہے میری نگاہ میں
زم زم سے اور حرم سے غرض ہو تو شیخ کو
میکش ہوں میں، شراب ہے میری نگاہ میں

0
103
رات کیا لطف میں بسر ہوتی
ریشمی ریشمی سحر ہوتی
تیرے بازو پہ رکھ کے سر سوتے
زلف تیری اِدھر اُدھر ہوتی
میری صدیوں کی خشک پیشانی
تیرے ہونٹوں سے لگ کے تر ہوتی

0
79
ریختہ سہل نہیں آپ نے ارشاد کیا
ہم نے پھر میر تقی میرؔ کو استاد کیا
”یوں تو دس گز کی زباں“ میرؔ بھی رکھتے تھے مگر
”بات کو طول نہیں دیتے“ ہم، آزاد کیا
”سینہ ہے چاک، جگر پارہ ہے، دل سب خوں ہے“
مصرعِ میرؔ نے آزردہ و ناشاد کیا

0
59
صنم کو چیر کے سینہ دِکھا نہیں ہوتا
حقِ وفا ہے کہ ہم سے ادا نہیں ہوتا
پڑا ہُوا ہمیں چوکھٹ پر اپنی دیکھتا ہے
ہمارا یار مگر سیخ پا نہیں ہوتا
تمام لوگ برابر ہیں شان و عزّت میں
جہان میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا

0
62
مکتبِ شیخ سے بری ہیں ہم
پارسائی کی ہم پہ تہمت ہے
جُوا خانہ ہمارا اڈّا ہے
اور ہمیں تو شراب کی لت ہے

0
82
دنیا قسم خدا کی جہنم سے کم نہیں
ناپائيدار زندگی ماتم سے کم نہیں
سو سو طرح کے پھول کِھلیں صحنِ دل کے بیچ
آنا ترا بہار کے موسم سے کم نہیں
قہر و غضب کے آپ کلہاڑے چلائیے
سینہ ہمارا ہیزمِ شیشم سے کم نہیں

0
83
آقائے دو جہاں ہیں محمدﷺ پیام بر
رشکِ پیمبراں ہیں محمدﷺ پیام بر
حاصل ہے جاہ و شانِ بزرگی حضورؐ کو
غزوات کے جواں ہیں محمدﷺ پیام بر
ہیں پیشوائے اہلِ خرد خاتم الرسلؐ
استاذِ عاقلاں ہیں محمدﷺ پیام بر

0
87
شراب خانے کے لڑکے ہیں شیخ جی! نٹ کھٹ
یہاں سے بھاگیے تہبند تھام کر جھٹ پٹ
ہے بار بار کی تکلیف ناخنوں کے لیے
رفو گروں! نہ سلائی کرو ہمارے پھٹ
ہمارا گھر نہیں، ویرانہ ہے خدا کی قسم
نہ کوئی چاپ، نہ دستک، نہ ہی کوئی آہٹ

0
65
فریادؔ کی غزل کی اچھی زمین ہے
شاگرد میرا مجھ سے خاصا ذہین ہے
شاید کہ وصل کی شب چُپ بہترین ہے
گھونگھٹ اٹھائیں کیا، وہ پردہ نشین ہے
ہم مے کشوں کا کامل مے پر یقین ہے
اسلام کیا ہے واعظ! کیا تیرا دین ہے

0
133
ہم تمھارے بغیر تنہاؔ ہیں
تم ہمارے بنا ادھوری ہو
آدھے آدھے سے جسم ہیں دونوں
ہم بھی پورے ہیں، تم بھی پوری ہو
نہ تو کالی سیاہ ہو نہ سفید
بس ہماری طرح کی بھوری ہو

0
179
دیکھنے والے کیا نہ دیکھیں گے
تیرے اندر وفا نہ دیکھیں گے
ہجر میں تیرے عاشقِ بیمار
کبھی شکلِ دوا نہ دیکھیں گے
مئے دو آتشہ پئیں گے خوب
اپنا اچھا، برا نہ دیکھیں گے

0
82
جسم محسوس کرے دن کا اثر شام کے بعد
روح پھر ڈھونڈتی پھرتی رہے گھر شام کے بعد
دن میں خورشید کے پرتَو سے تو گھبراتے ہیں
تیرے پروانوں کو لگتا نہیں ڈر شام کے بعد
میرؔ صاحب سے ملاقات کا کہہ کر تنہاؔ!
روز جاتے ہو خدا جانے کدھر شام کے بعد

0
100
نہ وضعِ حرف ہی بدلی نہ اندازِ بیاں بدلا
زمیں بدلی نہ ہم بدلے نہ رنگِ آسماں بدلا
عتاب و خشم و جوش و غصّہ و طیش اب بھی ہے یا کچھ
عتاب و خشم و جوش و غصّہ و طیشِ بتاں بدلا؟
سیاست سے ہمیں وابستگی ہے اس قدر یعنی
کسی نے شور ڈالا، سُن گیا، اک حکمراں بدلا

0
214
کوچۂ دلربا کے چکّر کاٹ
چیر صحرا کا دل، سمندر کاٹ
بلبلِ جان اُڑنے والی ہے
لاکھ پنجرے میں قید کر، پَر کاٹ
قصّۂ رنجِ ہجرِ دوست ہو ختم
کاغذی پیرہن کا دفتر کاٹ

0
499
مغ بچوں! لاؤ یہاں کھینچ کے دستار کے ساتھ
باندھ دو شیخ کو میخانے کی دیوار کے ساتھ
ضعف میں چاہیے اک نیند کی گولی شب کو
صبح اک چائے کا کپ چاہیے اخبار کے ساتھ
بد سلوکی کا کریں آپ کی ہم کس سے گلہ
کون لڑ پائے گا شیرینیِ گفتار کے ساتھ

0
148
لوٹ تو آؤ گے، لوٹاؤ گے دن رات کسے
پھر میسر بھلا آئیں گے یہ لمحات کسے
خوب لگتا ہے ابھی دیس سے پردیس تمھیں
کام ہے خوب یہاں، آتے ہیں سندیس تمھیں
ایک دن دیکھنا پہنچے گی بہت ٹھیس تمھیں
فیصلہ کر جو چکے ہو تو اجازت کیسی

0
92
اُس سے آنکھیں مِلاؤں تو کیسے
بات آگے بڑھاؤں تو کیسے
اُسے سو سو طرح کے شکوے ہیں
اُسے اپنا بناؤں تو کیسے
جانِ جاں! میں کسی کو تیرے سِوا
اپنے دل میں بساؤں تو کیسے

0
68
باریک گردن ایک صراحی ہے گھر پہ کیا
مصرع اب اور باندھیے اُس کی کمر پہ کیا

0
260
ہے خاندان، ذات، قبیلہ بھی اور اور
اوپر سے تیرا، میرا عقیدہ بھی اور اور

0
107
باپ داداؤں کے مذہب سے بغاوت کرو گی؟
ہو کے عیسائی مسلماں سے محبت کرو گی؟

0
229
میرے پہلو میں لیٹنے والی
گوری چٹّی ہے، تُو تو تھی کالی

0
119
تم نے مہندی جو لگائی تو دِکھائی کیسے
ہاتھ رکھ منہ پہ ہے تصویر بنائی کیسے

0
122
میری یادیں تمھیں کریں گی تنگ
آئینے سے کیا کرو گی جنگ

0
125
دنیا میں اسلام اور نصرانیّت کا دستور چلے
ہم مسلم، وہ نصرانی مل کر دنیا سے دُور چلے

0
97
اس کی، میری محبت کا معاملہ بڑا ہی عجیب ہے
میری زبان پہ ہے لا الہٰ، اس کے گلے میں صلیب ہے

0
129
گو شہر میں عیسائی سیہ فام بہت ہیں
ایک آپ ہیں، سیم و شفق اندام بہت ہیں

0
94
مجھے میری مسلمانی نے مروایا
دل اک عیسائی لڑکی کو ہوں دے آیا

0
311
مسلماں ہوں میں، وہ عیسائی لڑکی
میں بے ایمان، وہ شیدائی لڑکی

0
77
تنہاؔ! غمِ تنہائی کا آزار ملا ہے
پہلو میں مگر دل، دلِ غمخوار ملا ہے

0
95
خاموشی سے قسمت ساتھ نبھائی جائے
آئینے پر لعنت کیوں برسائی جائے

0
82
میں ہی تنہاؔ نہیں، دنیا ہے طلبگار کہ بس
لائقِ بوسہ ہیں اس کے لب و رخسار کہ بس

0
70
آگہی کا دریچہ کُھلتا ہے
تب جہالت کا داغ دُھلتا ہے

0
125
مے، تلخئ حیات کو پیتا ہوں گھونٹ گھونٹ
مرتا ہوں گھونٹ گھونٹ میں جیتا ہوں گھونٹ گھونٹ

0
110
شعر و سخن میں سب سے جدا نام آتا ہے میراجیؔ کا
اک دنیا سے ما وراء مقام آتا ہے میراجیؔ کا
آہ و نالہ، گریہ و زاری، میر تقی کے واویلے
معمولی ہیں، آگے کہرام آتا ہے میراجیؔ کا
شور، آشوب اکٹھے کر لو ذوقؔ و سوداؔ و غالبؔ کے
ایک طرف ان سب کے آرام آتا میراجیؔ کا

0
81
اندھیری سیاہی
میں تنہاؔ رہوں گا
تباہی سہوں گا
نہ آئے گا کوئی
مرے غم کدے میں
پرانی کتابیں

0
2
129
دل کے ہاتھوں آدمی مجبور ہے
شاعری ہی اپنا اب دستور ہے
بات مَیں ایسے بھلا کس سے کروں
خود میں ہر ہر شخص تو مغرور ہے
چاہیے ہے حوصلہ دلجوئی کو
بے وفائی میں تو وہ مسرور ہے

4
670
سنو! اے اجنبی! پردیس کو ہی لوٹ چلو
تم جسے ڈھونڈتے آئے ہو وہ یہ گاؤں نہیں
جو بتاتے ہو تم اس گاؤں کا نقشہ، ہے غلط
ٹھنڈے پانی کی یہاں نہر نہیں بہتی کوئی
دھوپ ہی دھوپ ہے، پیڑوں کی گھنی چھاؤں نہیں
جن درختوں تلے کہتے ہو کہ تم کھیلتے تھے

79
دشتِ جنوں سے دُور نکل کر بھی دیکھ لیں
قیس! آؤ، عید ہے تو ذرا گھر بھی دیکھ لیں

148
بچھڑے ہیں تجھ سے جب سے، بہت بے یقین ہیں
معلوم کچھ نہیں کہاں ایمان و دین ہیں

0
109
اک معالج مجھے تجویز دوا کرتا ہے
ایک محسن ہے، مرے حق میں دعا کرتا ہے
دیکھئے ہوتا ہے اب کس کا اثر صحت پر
کس کا اخلاص قبول آج خدا کرتا ہے

88
خدا کسی کو کسی سے اگر جدا بھی کرے
تو لذتِ غمِ فرقت سے آشنا بھی کرے

0
87
آشنائی ہوئی نصیب، نصیب
کر لیا یار نے قریب، نصیب
مرضِ عاشقی کے مشکل وقت
مر گئے شہر کے طبیب، نصیب
میں تو عیسیٰؑ مسیح تھا اس کا
کھا گیا گُھن مری صلیب، نصیب

130
داغ چہرے سے زمانے کے مٹا آئے گی
بیچ کر جسم وہ کم بخت نہا آئے گی

0
130
دیکھنا باقی رہے نہ میری تربت کا نشاں بھی
چین سے رہنے نہ دیں گے آدمی تنہاؔ یہاں بھی

0
148
تنہاؔ دوستا! دھیان رکھیں، تُو ایں جھلّا کملا
ہو سکدا اے کسے ویلے دشمن نفس دا حملہ

0
91
خدا نصیب کرے شیخ! تجھ کو خلدِ بریں
ہماری دوزخِ دنیا سے ہو گئی تسکیں

149
نہ کرنا غور میرے خط پہ، بس مجھ کو سزا دینا
مرے جرمِ محبت پر مری گردن اڑا دینا
مرا ہر نقش چاہو ذہن سے اپنے مٹا دینا
تمھارے پاس جتنے خط ہیں میرے سب جلا دینا
اگر بولے زیادہ تو گلا ہلکا دبا دینا
مرے نامہرباں کو بھی نہ آیا فیصلہ دینا

0
802
مرے سنگ سنگ نباہ کر، مرا انگ انگ تباہ کر
مرا جسم جسم نچوڑ دے، مری روح روح گناہ کر
شبِ وصل روک نہ جسم کو، شبِ وصل ٹوک نہ جسم کو
ہے جنوں لباس لباس میں، ذرا دیکھ دیکھ نگاہ کر
تجھے کیا سے کیا نہ دِکھا دیا، تجھے کیا سے کیا نہ تھما دیا
میں لذیذ ذائقہ ذائقہ، تجھے فائدہ مجھے بیاہ کر

0
191
یار کھڑاتا لبھ لبھ ہارا، سو سو کیتا چارہ
آخر ٹٹّے دل نوں جگ توں کرنا پیا کنارہ
شکر خدا دا مرشدا تنہاؔ! اندر جھات پوائی
زندہ ہو گیا مر کے جیویں میں ہک وار دوبارہ

0
142
ٹانکے اُدھیڑ دے مری مشکل کے کھینچ کھینچ
میں تھک گیا ہوں فاصلے منزل کے کھینچ کھینچ

0
129
کیا ذکرِ خیر، چہرہ و زلف و نگاہ کا
عالم ہے ایک جیسے سپید و سیاہ کا

0
228
پیالۂ زہر گراتا نہیں، پیتا بھی نہیں
تیرا سقراط ہوں، مرتا نہیں، جیتا بھی نہیں

0
176
سنتے ہیں، کچھ پسند نہیں آنجناب کو
چھوڑو جی، اب سے آگ لگے اس شراب کو

0
115
داستانِ گزر بسر کی نہ پوچھ
درہمی کا ہمارے گھر کی نہ پوچھ

0
97
آپ سے تم، تم سے تُو ہونے لگے
دوست تھے اچھے، عدو ہونے لگے
جب کبھی برسات میں چھائے گھٹا
دل میں پیدا آرزو ہونے لگے
کیا خبر اِس خاک کے ذرّے کی بھی
آسماں سے گفتگو ہونے لگے

0
328
مصرعے مصرعے میں مَیں اکیلا ہوں
شعر پورا کرو میں تنہاؔ ہوں

0
101
بارے سیاست اپنی زباں بند ہے مکمل
پڑتے نہیں ہم اس میں، اجی! گند ہے مکمل

0
79
کون حافی؟ کہاں کے ہیں زریون؟
میرؔ و ساغرؔ تو ہیں محلّہ دار

0
100
درد آنکھوں سے بہہ گئے کیا کیا
غم ہم اک دل میں سہہ گئے کیا کیا
عکسِ آئینہ سے ہوا معلوم
داغ چہرے پہ رہ گئے کیا کیا
سینہ جیسے کھنڈر کی صورت ہے
دل محلّات ڈھ گئے کیا کیا

0
101
مٹی، مٹی رہی، مٹی سے بنا کچھ بھی نہیں
میرے تابوت میں مٹی کے سوا کچھ بھی نہیں

0
110
تم کیا جانو درد ہمارے
واہ کرو تم، واہ تمھارے

0
94
زندگی تلخ نہ ہوتی، یہ ہنر ہی جاتے
بے وفا یار کے ملنے سے تو مر ہی جاتے

0
92
اک ہنر کر گئے ہم چاہنے والے تیرے
جیتے جی مر گئے ہم چاہنے والے تیرے

0
134
رہے ہیں زندگی بھر ہمسفر کانٹے
چڑھائے جائیں مری قبر پر کانٹے

0
104
رنگ رنگ اس کی کلائی، کھنکھناتیں چوڑیاں
وہ جو شرماتی تو اس کی مسراتیں چوڑیاں

0
107
اُجڑی ہوئی بستی میں آتے نہ تو اچھا تھا
سرشاری و مستی میں آتے نہ تو اچھا تھا
ہنگامۂ ہستی میں آتے نہ تو اچھا تھا
محشر طلباں آئے
افسوس! کہاں آئے
افسوس! یہاں آئے

0
79
”ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں“
ملال و غمِ بیکراں اور بھی ہیں
بہت ہیں ابھی اور منصور حلّاج
”اناالحق“ کہیں، سولیاں اور بھی ہیں
نہیں محض دیر و حرم، مے کدہ ہی
فقیروں کے سو آستاں اور بھی ہیں

0
153
دیارِ غیر میں گزرے دن اکثر یاد آتے ہیں
تری چاہت میں کھائے سر میں پتھر یاد آتے ہیں
کہاں وہ جنگ کا میدان، گھوڑے ہنہناتے تھے
مقابل آئے وہ خوبانِ خود سر یاد آتے ہیں
گئے برسات کے دن، وصل کی راتیں گئیں کب کی
لہو روتے ہیں، تیرے گیسوئے تر یاد آتے ہیں

0
159
پھر نہیں آئیں گے ہم تیرے جہاں میں جاناں!
ہمیں سوگند ہے ماہِ رمضاں میں جاناں!

0
133
زندگی یا موت ابھی تک فیصلہ کچھ بھی نہیں
مجھ سے بیمارِ محبت کی دوا کچھ بھی نہیں
ان سے بچھڑے ہیں مگر زندہ ہیں پہلے کی طرح
وہ سمجھتے ہیں ہمیں اب تک ہُوا کچھ بھی نہیں
عشق صادق ہے ہمارا، ہم کہاں گھبرائیں گے
آپ کا غصہ، غضب، جور و جفا، کچھ بھی نہیں

0
111
حسابِ حشر کا عالم جہاں میں ہو تو چکا
ہمیں عذابِ جہنم جہاں میں ہو تو چکا

0
119
میں تو مردہ ہوں، مجھے سانس کہاں آتی ہے
اُس کے چُھونے سے مرے جسم میں جاں آتی ہے

0
2
161
مالی کو فکر باغ کی، دہقاں کو کھیت کی
ساحل پہ گھر ہے میرا، مجھے فکر ریت کی

0
6
237
کیسی فکرِ قبرستان، کہیں بھی ڈال آؤ
ہم کھٹارا سے ہیں انسان، کہیں بھی ڈال آؤ

0
89
رہتی ہے بہت زلفِ گرہ گیر، گرہ گیر
تدبیرگر اس کا کوئی ہے، کرے تدبیر

0
126
میں نے اتار پھینک دیا سو لباسِ جسم
دنیا نئی نئی تھی، پرانی تھی میری ذات

95
ہم تمھارے بغیر تنہاؔ ہیں
تم ہمارے بنا ادھوری ہو

0
116
ہمیں تو ہر دم خیال تیرا، گمان تیرا ہے خواب تیرا
خدا ہی جانے کب آئے قاصد، خدا ہی جانے جواب تیرا

0
123
کچی کلیاں کچل نہیں سکتا
کیا کروں میں مچل نہیں سکتا

0
108
ایک دیکھی ہے بے حسی میں نے
چھوڑ دی آپ کی گلی میں نے

0
107
ترچھی نگاہ اس مرے غفلت شعار کی
چبھتی ہے دل میں زہر زدہ تیر کی طرح

0
120
راہِ عشق میں تنہاؔ! چارہ گر نہیں ہوتے
ہول و وحشت انگیزی، خوف و ڈر نہیں ہوتے

0
155
حسین کہیے اسے یا حسین تر کہیے
کہیں خفا ہی نہ ہو جائے کچھ اگر کہیے
قیام گاہ، تصور کوئی درست نہیں
قیام گاہ کو دو چار روز گھر کہیے
شبِ وصال کہیں وہ مری جھجک کو شرم
جھجک جھجک رہے یا شرم، آپ ڈر کہیے

0
58
مرا شباب ڈھل گیا
مرا گلاب جل گیا
زمانہ ہی بدل گیا
بدل گیا، بدل گیا
وہ میرا آشنا تھا جو
وہ میرا مبتلا تھا جو

0
91
تیری تصویر تک نہیں پہنچے
اپنی تقدیر تک نہیں پہنچے
دل محلے جو کرنے تھے آباد
کبھی تعمیر تک نہیں پہنچے
سینہ محسوس کر رہا ہے چبھن
دل جگر تیر تک نہیں پہنچے

0
107
جو بھی ہے مجھ کو اپنی ذات سے ہے
میرا گھر دُور کائنات سے ہے
واسطہ تو پکڑ کا باعث ہے
چھوٹ اگر ہے تو بس نجات سے ہے
بات میں ورنہ کوئی بات نہیں
بات جو بات ہے سو بات سے ہے

0
111
ہر کوئی راز محبت کا چھپاتا ہے میاں!
چیر کر دل بھی کوئی زخم دِکھاتا ہے میاں!

0
131
دکھ نیا دو، ہجر کو میرے سجاؤ
دل میں رہ کر خواب میں ڈالو پڑاؤ
موسمِ گُل، رحمتِ یزدان ہے
گیسوؤں میں خوب سے گجرے لگاؤ
آنکھیں موندے ہوں، جدائی کا ہے خوف
وصل کی شب ہے، مرا گھونگھٹ اٹھاؤ

0
148
زندہ رہنے کا ہمیں کوئی بہانہ دے دو
گوشۂ زلفِ معطر میں ٹھکانہ دے دو

0
127
تیری تصویر چھپا رکھی ہے آنکھوں کی نظر سے
دیکھنی بھی نہیں اب اور جلانی بھی نہیں

0
162
دیارِ غیر میں رہنے سے ڈر نہیں لگتا
یہ میرا گھر مجھے اب میرا گھر نہیں لگتا

0
111
معاشرے کی روایت حیا سے جیت گئی
جہیز بن نہ سکا اور عمر بیت گئی

0
80
اُس کی یادوں کے مقامات جدھر آتے ہیں
اپنے ٹوٹے ہوئے سپنے وہاں دھر آتے ہیں
جب کبھی لعل لبِ یار کا آتا ہے خیال
اشک خونیں مری آنکھوں میں اتر آتے ہیں
دیکھ لیں ہم بھی ذرا ضبطِ دلِ سخت، دِکھا
دل لبھانے کے تجھے سخت ہنر آتے ہیں

0
103
”جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا کسی خدا نے کائنات کی تخلیق کی ہے تو میں ان سے کہتا ہوں کہ اس سوال کا خود کوئی معنی نہیں ہے۔ بڑے دھماکے سے پہلے وقت موجود نہیں تھا، لہذا خدا کے لئے کائنات کو بنانے کا کوئی وقت نہیں ہے۔ یہ زمین کے کنارے کی سمت پوچھنے کی طرح ہے۔ زمین ایک دائرہ ہے۔ اس کے کنارے نہیں ہیں۔ لہذا اس کی تلاش کرنا ایک بیکار مشق ہے۔ ہم ہر ایک کو اپنی مرضی کے مطابق ماننے کے لئے آزاد ہیں اور یہ میرا نظریہ ہے کہ آسان وضاحت ہے۔ کوئی خدا نہیں ہے۔ کسی نے بھی ہماری کائنات کو پیدا نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ہماری قسمت کی ہدایت کرتا ہے۔ اس سے مجھے ایک گہرا احساس حاصل ہوتا ہے۔ شائد کوئی جنت نہیں اور نہ ہی کوئی آخرت۔ ہمارے پاس کائنات کے عظیم الشان ڈیزائن کی تعریف کرنے کے لئے یہ ایک زندگی ہے اور اس کے لئے میں بہت شکر گزار ہوں۔“سٹیفن ہاکنگمعزز احباب! آئیے سٹیفن ہاکنگ کی اس تحریر کو مذہبی و معاشرتی بنیادوں سے ہٹ کر خالص عقل کی کسوٹی پر پرکھنے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔پہلا سوال: کیا کسی خدا نے کائنات کی تخلیق کی ہے؟ممکنہ جوابات:(1) ہاں(2) نہیں(3) ہو سکتا اور نہیں بھی(4) ”اس سوال کا خود کوئی معنی نہیں“(1) کائنات کی وسعت

0
1
125
زندگی کا گلا مروڑ دیا
تیرا شکوہ بھی ہم نے چھوڑ دیا
آخری جام تھا ہمارے ہاتھ
ہم نے وہ آخری بھی توڑ دیا
جب بھی آیا سوال بوسے کا
آپ حضرت نے منہ بسوڑ دیا

0
149
خدا نے حشر میں غم کا مرے شمار کیا
کروڑ سال خلائق نے انتظار کیا

0
128
افطاری کی خاطر شربت گھولے ہیں
لبِ شیریں نے اس کے امرت گھولے ہیں

0
156
”شاعر جب اپنے کلام کے جواب میں واہ واہ سنتا ہے تو سمجھتا ہے شاید لوگ مذاق کر رہے ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں شاید شاعر مذاق کر رہا ہے“

121
اوّل آخر تنہاؔ
بیچ میں آئی دنیا

0
144
ہکّو چولا خدمت والا جُسّے وانگ ہنڈا
اپنڑے دُکھڑے بُھل ونج تنہاؔ! ہورِیں درد ونڈا

0
114
جانِ جاں دشمنِ جانی نکلی
تُو تو شیطان کی نانی نکلی
میں فلانی کا فلانا نکلا
تُو فلانے کی فلانی نکلی
تجھے ہونٹوں کا تبسم جانا
تُو ذلیل آنکھ کا پانی نکلی

185
بس اتنی بات تھی
اک دن
اسے اس کے کسی اک آشنا نے
دور سے آواز دی تھی اور
وگرنہ وہ تو مجھ سے ملنے والی تھی
اسے میں نے بلایا تھا

0
103
”ہم ایسے فحاش لوگ ہیں کہ اگر بہن بھائی کو بھی بازار میں ایک ساتھ دیکھ لیں تو اپنی دماغی لیبارٹری سے زنا کی ریپورٹ مثبت نکال دیتے ہیں“

0
4
164
شبِ ہوس کبھی تنہاؔ کہیں گزار کے دیکھ
بدن سے پیرہن اپنا ذرا اتار کے دیکھ

0
108
تمھارے بوسے مچھر لے رہے ہیں
ہمارے حق پہ ڈاکا ڈل رہا ہے

0
80
ایپی لپسی (Epilepsy) نے بیج بونا تھا
تم سے بچھڑے تھے، کچھ تو ہونا تھا

0
133
اک صورتِ خانہ جنگی ہے
میں ننگا ہوں، تُو ننگی ہے

0
76
پیلے پیلے زرد پھول
بن گئے ہیں درد پھول

0
142
جستجو سے خدا ملے گا کیا
مجھ پہ در ساتواں کھلے گا کیا
کیا کِھسانے پڑیں گے پاؤں مجھے
سوچ کا گُھڑ سفر کرے گا کیا
کیا ہمارے بدن جلانے سے
آپ کا یہ دیا جلے گا کیا

0
106
سانس لیتے ہیں اور جیتے ہیں
داغ کھاتے ہیں، اشک پیتے ہیں

0
108
میں اپنا آپ ڈبو بیٹھا
میں عاشق یار کا ہو بیٹھا
میں ساری سُدھ بُدھ کھو بیٹھا
میں آنسو آنسو رو بیٹھا
مجھے آئی شرم گناہوں پر
میں پھرتا رہا درگاہوں پر

0
142
وصل میں کچھ نہ بنا، رخ پہ لیے بال ہی ڈال
بے لباسی میں بھی اس کو رہا پردے کا خیال
مان اگر بات تو اس زلف کو بس کاٹ ہی ڈال
ایسا زہریلا، کہیں کاٹ نہ لے، سانپ نہ پال
داغدار اس کا ہے چہرہ، ترا چہرہ بے داغ
سو مناسب ہی نہیں چاند کو دیں تجھ سے مثال

0
93
گل قند کیا دوا ہے، میں قربان پھول پر
رس بھر دے رکھ کے رس بھرے پستان پھول پر
کانٹا ہوئے ہیں سوکھ کر اس گل کے غم میں ہم
طاقت نہیں کہ باندھیے عنوان پھول پر
کیا آئینہ سا باغ کو نکلا جفا شعار
حیران ہوں میں، پھول بھی حیران پھول پر

0
148
میرا رونا ہے زندگی بھر کا
حشر طاری ہے مجھ پہ محشر کا
سخت ناداں تھے جو خدا سمجھے
کافر اک بت تھا، بت بھی پتھر کا
آنکھ اٹھتی نہیں ہے ظالم کی
وار چلتا ہے دل پہ خنجر کا

0
118
ساقی! ترے مے خانے کی ہے بات ہی اب اور
چلتے ہیں، گزاریں گے کہیں رات ہی اب اور
”جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے“
”کیا خوب“ کہیں ہو گی ملاقات ہی اب اور
جانے کو ہے تیار ہمارا تو جنازہ
لائے گا تری پھر کوئی بارات ہی اب اور

0
73
تیری مہندی نکھار لاتی ہے
روز دو چار مار لاتی ہے
اتنا نزدیک بھی نہ آیا کر
تیری قربت بخار لاتی ہے
اور الزام ہے شراب کے سر
ِچشمِ ساقی خمار لاتی ہے

0
239