”20 نومبر“
”یومِ پیدائشِ حضرتِ تنہاؔ“
”تنہاؔ جی کے نام“
میں چاہتا ہوں نومبر کی سرد راتوں میں
قریب لاؤں تمھیں اپنے، باتوں باتوں میں
کشش کی فورس زیادہ ہو، فاصلہ کم ہو
محبّتوں کے سفر میں سلوک باہم ہو
کھڑے ہوں تجربہ گاہِ وصال میں تن کر
اک ایک لمس چپک جائے میگنٹ بن کر
نگہ نگاہ سے ٹکرائے، پھوٹ نکلیں ریز
شبِ وصال کولژن ہو خوب شور انگیز
زمین خوف کے مارے سپن بدل جائے
نہ آج آج ہو ماضی نہ کل پہ کل جائے
ہمارے ملنے سے دنیا بلیک ہول بنے
خدا کی لاٹھی ہو اور کائنات ڈھول بنے
کمال ہے کہ ملا دی ہے شاعری میں فزکس
تو اب رہے گی نہ تنہاؔ فلاسفی میں فزکس
محمد جنید حسان تنہاؔ لائلپوری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انگریزی اصطلاحات:
نومبر (November)
فورس (Force)
میگنٹ (Magnet)
ریز (Rays)
کولژن (Collision)
سپن (Spin)
بلیک ہول (Black Hole)
فزکس (Physics)
فلاسفی (Philosophy)

0
98