ہم تمھارے بغیر تنہاؔ ہیں |
تم ہمارے بنا ادھوری ہو |
آدھے آدھے سے جسم ہیں دونوں |
ہم بھی پورے ہیں، تم بھی پوری ہو |
نہ تو کالی سیاہ ہو نہ سفید |
بس ہماری طرح کی بھوری ہو |
وصل کی رات کیسا شرمانا |
پاس آ جاؤ، ختم دوری ہو |
اب مجھے اور کچھ شعور نہیں |
تم مرا عشقِ لا شعوری ہو |
کچھ نہیں چاہیے تمھارے سوا |
میری دنیا میں تم ضروری ہو |
فززسٹ آخری بچا ہوں میں |
تم مری آخری تھیوری ہو |
معلومات