جسم محسوس کرے دن کا اثر شام کے بعد
روح پھر ڈھونڈتی پھرتی رہے گھر شام کے بعد
دن میں خورشید کے پرتَو سے تو گھبراتے ہیں
تیرے پروانوں کو لگتا نہیں ڈر شام کے بعد
میرؔ صاحب سے ملاقات کا کہہ کر تنہاؔ!
روز جاتے ہو خدا جانے کدھر شام کے بعد

0
87