| آقائے دو جہاں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
| رشکِ پیمبراں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
| حاصل ہے جاہ و شانِ بزرگی حضورؐ کو | 
| غزوات کے جواں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
| ہیں پیشوائے اہلِ خرد خاتم الرسلؐ | 
| استاذِ عاقلاں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
| منظور حق تعالیٰ کو ہے آپؐ کی رضا | 
| معراجِ آسماں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
| مکّہ حضورؐ کا ہے، مدینہ حضورؐ کا | 
| سردار یاں وہاں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
| نورِ ہدایت آپؐ کا ہے کائنات میں | 
| کُل جگ کے مہرباں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
| تنہاؔ! ثنائے شافعِ محشر کریں نہ کیوں | 
| امّیدِ عاصیاں ہیں محمدﷺ پیام بر | 
 
    
معلومات