| نہ پوچھ یار مرے کا جمال کیسا ہے | 
| مجھے تو یاد ہے ایک ایک بال کیسا ہے | 
| سوالِ بوسہ شبِ وصل ابھی کیا بھی نہیں | 
| رخ ان جناب کا غصّے میں لال کیسا ہے | 
| سنا ہے آپ کا بازارِ حسن میں بڑا نام | 
| لگا کے ہاتھ بھی دیکھیں تو مال کیسا ہے | 
| شراب خانہ ہو یا شیخ! ہو بہشتِ بریں | 
| شرابیوں کا حرام اور حلال کیسا ہے | 
| تڑپ کے عاشقِ بیمار مر گئے تنہاؔ | 
| وہ پوچھنے بھی نہ آیا کہ حال کیسا ہے | 
 
    
معلومات