| جستجو سے خدا ملے گا کیا | 
| مجھ پہ در ساتواں کھلے گا کیا | 
| کیا کِھسانے پڑیں گے پاؤں مجھے | 
| سوچ کا گُھڑ سفر کرے گا کیا | 
| کیا ہمارے بدن جلانے سے | 
| آپ کا یہ دیا جلے گا کیا | 
| لوگ لاکھوں پرکھ کے دیکھوں گر | 
| تیرے جیسا کوئی ملے گا کیا | 
| تیرے عاشق سے تیرا پوچھے کوئی | 
| ذکر تیرا بھلا کرے گا کیا | 
| عشق شعلہ ہے کیا جلا دے گا | 
| سچ ترا ہو کے ہی رہے گا کیا | 
| اک ثمینہؔ ہی تو نہیں، تنہاؔ! | 
| زندگی پر اثر رہے گا کیا | 
 
    
معلومات