مگر مرا ہے حقیقت میں گھر "جنوں آباد" |
میں عارضی یہاں شَہْرِ خِرَد میں رہتا ہوں |
ہے سڑک کوئی جو اُس کے شہر سے |
ہو کے جاتی ہو "جنوں آباد" تک؟ |
ایک ہی وہ شخص تھا اور جب سے وہ رخصت ہوا |
"رونقِ شہرِ جنوں آباد" کم ہونے لگی |
رات چودھویں کی ہے |
تیرے عکس کی صورت |
چاند میری آنکھوں کے |
سامنے رہے گا تو |
نیند کیسے آئے گی؟ |
ڈاکٹر دبیر عباس سید |