متروکِ محبت ہوں، گلہ کیسے کروں؟ |
دل یاد سے پر اُس کی رِہا کیسے کروں؟ |
مشکل سے کیا نور جدا آنکھ سے اب |
ٹوٹے ہوئے خوابوں کو جدا کیسے کروں؟ |
یہ ساری کہانی ہے پسِ ترکِ وفا |
اب تو ہی بتا اُس سے وفا کیسے کروں؟ |
ملتا ہے تکبر سے وہ ہر بار مجھے |
فرعونِ زماں کی میں ثنا کیسے کروں؟ |
ممکن ہے کہیں اُس کو یہ آ جائے خیال |
دنیا یہ حسیں اتنی فنا کیسے کروں؟ |
(ڈاکٹر دبیر عباس سید) |
معلومات