اس کو جزو کتاب کر کے بھی |
کچھ ملا نہ ثواب کر کے بھی |
مطمئن وہ نہیں ہوئے میری |
زندگی کو خراب کر کے بھی |
پھر بھی چاہا نہیں گیا خود کو |
جب کہ دیکھا نقاب کر کے بھی |
ہم نے دیکھا وہی مزہ آیا |
تیری صورت کو خواب کر کے بھی |
روز محشر نہ میرا نامہ کھول |
کیا ملے گا حساب کر کے بھی |
معلومات