یاد اُس کی عذاب کی صورت |
چہرہ جس کا گلاب کی صورت |
دل مرا ایک میکدہ جس میں |
درد خالص شراب کی صورت |
دوپہر تھی جنابِ سایہ گم |
دوستی اک سراب کی صورت |
دل کی بد صورتی چھپاتی ہے |
جیبھ اس کی نقاب کی صورت |
میں ترے شہر میں اکیلا ہوں |
ایک خانہ خراب کی صورت |
مسکرایا تو آنکھ میں اٹھا |
سیل اک سیلِ آب کی صورت |
گلستاں میں گلاب ہو جیسے |
آپ کے انتخاب کی صورت |
تو بتا دیکھنے کے قابل ہے؟ |
آج درسی نصاب کی صورت |
بچ نکلنا نظر نہیں آتا |
یوں ہے اب اضطراب کی صورت |
(ڈاکٹر دبیر عباس سید) |
معلومات