تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
1 ستمبر 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
خود اپنا ہوش کنارے پہ دھر کے دیکھا ہے
جنُوں کے بحر میں گہرا اُتر کے دیکھا ہے
ہر ایک بات پہ مرنے کا دعوٰی کرتے ہو
بھلا بتاؤ کبھی تم نے مر کے دیکھا ہے؟
ہوا یقین انھیں حسن کی حقیقت کا
جو خود کو آئینے میں بن سنور کے دیکھا ہے
29/07/2021
1
114
9 جولائی 2021
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
مجھ میں اور آپ میں شاید ایک فرق ہے
دیکھیں آپ ہر گھڑی دوسروں میں ذات کو
اپنا آپ ہے کیا میں نے ایک آنکھ سا
جس سے دیکھتا ہوں پھر ساری کائنات کو
آپ اور میں
0
112
25 جون 2021
آزاد نظم
راشد ڈوگر
@rmdogar
شاعری ہے کچھ ایسے جیسے
باغی لفظوں کے بپھرے جِنّ کو
شعر کی رنگیں بوتلوں میں
حسن و خوبی سے قید کرنا
شاعری
0
126
24 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
آخری سانس تلک رشتہ نبھائے رکھا
تیرے زخموں کو کلیجے سے لگائے رکھا
ایک لحظے کو بھی بھولے سے نہ جو یاد آیا
اس نے جیون کو تری یاد بنائے رکھا
اپنے حصے کی خوشی تجھ پہ ہے واری ساری
غم تری دین تھے ، سو ان کو بچائے رکھا
24/06/2021
0
135
16 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
درد نظریں چرانے لگے ہیں
خواب سارے ٹھکانے لگے ہیں
اک نظر کے نشانے لگے ہیں
لوگ باتیں بنانے لگے ہیں
تیری تصویر کا ورد کرتے
چشمِ دل کو زمانے لگے ہیں
16/06/2021
0
113
14 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
ہے کون راستہ دیکھے جو بام پر میرا
ہے سائبان سے اوجھل بھی ایک گھر میرا
ہاں اجلی صبح کے جیسی ہے وہ گلی میری
تو چاندنی سا سہانا ہے اک نگر میرا
کئی حقیقتوں کے درمیان رہتا ہوں
جو میں اِدھر ہوں تو ہمزاد ہے اُدھر میرا
14/06/2021
0
109
13 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
آئے جو کوئی بھی روتا ہوا آئے
جائے جو کوئی تو چپ سادھ کے جائے
نت نئے خواب و خیالات کمائے
اور حقیقت میں کئی یار گنوائے
گائے دھڑکن نے محبت کے ترانے
اور فرقت نے نئے گھاؤ لگائے
خواب سرائے
0
161
12 جون 2021
رباعی
راشد ڈوگر
@rmdogar
آئے جو روز بھی وہ گھائل جائے
جائے جو شام بھی وہ بوجھل جائے
ہائے ان کی جادو نگاہی کے بغیر
برسوں کی رفتار سے پل پل جائے
روز و شام
0
109
12 جون 2021
رباعی
راشد ڈوگر
@rmdogar
ہیں شش جہات یہ آئینہ خانہ
میری تصویریں خانہ در خانہ
میرے ہونے سے سارا جادو ہے
میرے جانے سے ہر سُو ویرانہ
آئینہ خانہ
0
120
11 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
راستہ ہم قدم نہیں ہوتا
فاصلہ تجھ سے کم نہیں ہوتا
مری دنیا ہے میرے ہونے سے
میں نہ ہوتا تو غم نہیں ہوتا
تیری یادوں کو چھوڑ دوں تنہا
مجھ سے ایسا ستم نہیں ہوتا
غزل
0
114
9 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
جو وہ پتھر کا دل پگھل جائے
شاید اپنا بھی دل سنبھل جائے
لَو کے ہوتے میں لَو لگا لو تم
یونہی سوچوں میں دن نہ ڈھل جائے
پھونک کر جان کو محبت میں
کر لو کندن کہ یہ اَچھل جائے
غزل
0
139
8 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
کئی سچ ہیں ایسے جو میں جانتا ہوں
مگر خامشی کو بڑا مانتا ہوں
اگرچہ مجھے کچھ نہ اپنی خبر ہے
پرائے سبھی لہجے پہچانتا ہوں
خیالوں کی سِل پر میں حرفوں کو پیسوں
پھر اس دھول سے میں سُخن چھانتا ہوں
غزل
0
141
4 جون 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
بھری محفل میں تنہا کر دیا ہے
تخیل نے تماشا کر دیا ہے
ترے ہونے کا میٹھا میٹھا موسم
اک ان ہونی نے کڑوا کر دیا ہے
یکایک آگہی کے حادثے نے
کسی بچپن کو بوڑھا کر دیا ہے
غزل
0
155
29 مئی 2021
شعر
راشد ڈوگر
@rmdogar
کوئی مصور ہے ان جاگتی تصویروں کا
ایک تجلی جو منشورِ زمیں سےگزری
شعر
0
106
29 مئی 2021
شعر
راشد ڈوگر
@rmdogar
سینہ میرا سینہ نہیں، مدفن ہے یہ گزرے کل کا
دھڑکن میری رفعتِ گم گشتہ پر نوحہ کناں ہر دم
شعر
0
122
29 مئی 2021
شعر
راشد ڈوگر
@rmdogar
سانسوں ہی سے ضروری تھے وہ پیارے لوگ
جانے ہیں آج کہاں مرے کل کے وہ سارے لوگ
شعر
0
113
29 مئی 2021
شعر
راشد ڈوگر
@rmdogar
کسی خیال کے تابع ہیں اپنے قلب و جاں
کوئی حسین تصور پہ راج کرتا ہے
شعر
0
86
29 مئی 2021
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
جہاں کا آئینہ یا اپنے آپ میں جہاں ہوں میں؟
چراغ ہوں کہ دیے کی لَو، آگ یا دھواں ہوں میں!!
بقا ہے حافظے کی بس کسی کے نام کا آہنگ
رہی خبر نہ کہ کیوں ہوں کیا ہوں اور کہاں ہوں میں!!
پہچان
0
104
27 مئی 2021
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
کبھی ترے جلال سے بھسم ہوئے
کبھی ترے جمال سے مہک گئے
کبھی گھٹا وصال کی برس گئی
کبھی شرر فراق کے بھڑک اٹھے
جلال و جمال
0
141
26 مئی 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
خالی گھر بار سے باتیں کیں
لگ کے دیوار سے باتیں کیں
تیرے چلے جانے کے بعد
تیری گفتار سے باتیں کیں
ہم تیغ زنی کریں لفظوں کی
اس نے تلوار سے باتیں کیں
باتیں
0
130
21 مئی 2021
منقبت
راشد ڈوگر
@rmdogar
رزم میں ہیں شیرِ یزداں، بزم میں کھلتا گلاب
ورد ِ حیدرؓ دل صفا ہے، تن صفا ہے جیسے آب
مصطفیﷺ اور مرتضیؓ ہیں موسی و ہارون سے
سانس جیسے، جسم جیسے، نیند جیسے، جیسے خواب
منقبت
1
94
12 مئی 2021
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
اپنے سامنے اپنے بھائی کو کٹتا دیکھوں
چیخوں چلاؤں مگر دستِ قاتل کو نہ روکوں
میرے اس سب چیخنے اور اس رونے پہ تف ہے
صاحبِ ایمان اور مسلماں ہونے پہ تف ہے
مسلم اخوت
0
200
11 مئی 2021
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
جمال ہے صدیق ؓ اور عمر ؓ ہے جلال ِ نبیﷺ
عثمان ؓ حیا کی ادا اور مرتضی ؓ حالِ نبیﷺ
چاروں ہی دوست ؓ ہیں چمنِ رسالتﷺ کے پھول
خلفائے ؓ رسولِ امیںﷺ، جلوہ ءِ کمالِ نبیﷺ
خلفائے راشدین
1
129
11 اپریل 2021
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
کل میری ماں کی برسی تھی
جنم آج ہوا تھا بیٹے کا
اس دھوپ چھاوں سے جیون میں
میں گم سم اور حیران کھڑا
دھوپ چھاوں
1
178
1 اپریل 2021
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
سدرہ پہ جِبْرائِیل نے پر کا کیا خیال
ہجرت میں مرتضٰیؓ نے نہ سر کا کیا خیال
سب کچھ رسولِ پاکﷺ کے قدموں میں رکھ دیا
صدیق ؓ نے ذرا بھی نہ گھر کا کیا خیال
سمجھے مقامِ عشق کو نوری نہیں ، تبھی
خلقِ بشر کے ضمن میں شر کا کیا خیال
خاکی و نوری
0
182
10 مارچ 2021
رباعی
راشد ڈوگر
@rmdogar
انﷺ کی ہے یہ چاہت کہ میں چاہوں انﷺ کو
ہے کیا مری وقعت کہ میں چاہوں انﷺ کو؟
خود وہﷺ جسے چاہیں وہی چاہے انﷺ کو
اللہ تری قدرت کہ میں چاہوں انﷺ کو
رباعی
0
158
5 مارچ 2021
شعر
راشد ڈوگر
@rmdogar
ہر شام پکارے ہے یہی ڈوبتا سورج
اے کاش مجھے پھر سے ہو آقاﷺ کا اشارہ
ایک شعر
0
121
4 مارچ 2021
شعر
راشد ڈوگر
@rmdogar
اسپِ زماں کو موڑ لوں ماضی کے رخ مگر
آ لیں گے راہ میں وہی صدمے فراق کے
ایک شعر
1
100
4 مارچ 2021
نظم
راشد ڈوگر
@rmdogar
میری بیٹی مجھ کو تم سے الفت ہے
تیرے میرے آقا ﷺ کی یہ سنت ہے
چاہت کے مترادف سارے لفظوں کو
یکجا کر لیں تو وہ تیری صورت ہے
گھیرے میں تجھ کو لے لے ایمان و خوشی
اور جہاں میں جو بھی اعلی نعمت ہے
بیٹی کے لئے، اس کی سالگرہ پر
2
162
22 فروری 2021
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
سر چڑھ کے بولتا ہے یہ جادو نہیں رکے
روکو گے بھی تو عشق کی خوشبو نہیں رکے
مرشد سے پیار کی صدا ہر جا سنائی دی
سیّد کے پاؤں میں پڑے گھگرُو نہیں رکے
اک عمر سے ہے دل مرا ان کی گلی گیا
برسوں ہوئے کہ آنکھوں سے آنسو نہیں رکے
غزل
0
154
30 دسمبر 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
فرقتِ دوست جائے دوبھر ہو
قطرہ خود کا مٹا، سمندر ہو
بھول جائے گا جب تُو خود ہی کو
تب کہیں جاکے عشق ازبر ہو
دل لگی ابتدا فسانے کی
سچا عشق اس کتھا کا آخر ہو
29/12/2019، پہلی کاوش
1
120
25 نومبر 2020
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
طفیل آقاﷺ کے ہو جائے گی بدکاروں کی بخشش
خطا کاروں گنہ گاروں تو بے چاروں کی بخشش
وفا دارِ نبیﷺ ہونے ہی کا سکہ چلے گا
ہو سکے گی نہیں آقاﷺ کے غداروں کی بخشش
قطعہ
0
120
30 اکتوبر 2020
نعت
راشد ڈوگر
@rmdogar
آپ خاتم نبیﷺ آپ صادق امیںﷺ
آپﷺ خیر البشر سیّد المرسلِیںﷺ
چاند سورج ستارے جو روشن ہوئے
آپ ﷺسے مل گیا تارِ نورِ جبیں
گل ہیں مہکے ہوئے آپﷺ کی خوشبو سے
اک جھلک کو ترستے ہیں سارے حسِیں
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم
1
130
24 اکتوبر 2020
نعت
راشد ڈوگر
@rmdogar
رحمتِ حق، محمدﷺ کی صورت ہوئی
سارے عالم پہ انﷺ کی عنایت ہوئی
کھارے پانی میں ڈالا لعابِ دہن
آخری بوند بھی اس کی امرت ہوئی
بے زباں کنکروں کا نصیبہ کُھلا
جاری ان کی زباں پر شہادت ہوئی
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
0
286
13 اکتوبر 2020
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
بادشاہِ فیض و عرفاں مِیر اور مولائے روم
معرفت کے آپ دریا، بے کراں بحرِ علوم
کیمیا گر ہے نظر اور نور کا چشمہ مزار
ریت کے اِس ذرے کو کر دیجئے رشکِ نجوم
بارگاہِ مولانا روم رح میں عرضداشت
0
156
11 اکتوبر 2020
نعت
راشد ڈوگر
@rmdogar
آپﷺ جیسا نہیں سب زماں میں کوئی
لا مکان و مکاں، دو جہاں میں کوئی
آپﷺ کے حُسن کو کر سکے جو بیاں
لفظ ایسا نہیں ہے بیاں میں کوئی
آپﷺ کا مرتبہ سب سے اعلی ہوا
ہو زمیں میں کوئی آسماں میں کوئی
ہدیہ نعت بحضور سرور کائناتﷺ
1
307
9 اکتوبر 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
اس نشے میں بھی ہوش رہتا ہے
من میں اک خرقہ پوش رہتا ہے
اس کے اندر کئی صدائیں ہیں
جس کا باہر خموش رہتا ہے
بس گیا ہوں مکان پختہ میں
خانہ پھر بھی بدوش رہتا ہے
09/08/2020
1
158
6 ستمبر 2020
آزاد نظم
راشد ڈوگر
@rmdogar
میں کون اور کیا ہوں؟
میں شاعر نہیں ہوں
کہ مجھ کو لگے شاعری قدرتی ہے
کہ شاعر کی فطرت کسی دردِ دل کو
یوں بحروں میں بھر کر ہے مصرعے بنائے
میں وہ تو نہیں ہوں
خود شناسی
1
1
272
17 ستمبر 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
ظاہر ہے جو ٹھہرا تو مرا دل ہے قیامت
اس تن پہ گزر جانے کو مائل ہے قیامت
قربت کا یہ عالم ہے بسے سینے میں میرے
جو دید کی خواہش ہو تو حائل ہے قیامت
کل تک جسے دیکھے ہی سے چوٹوں کو شفا تھی
آنکھیں اسی چہرے سے ہیں گھائل ہے قیامت
17/09/2020
1
123
12 ستمبر 2020
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
کہتے ہیں یہ روگ ترکے میں ہے ملتا !!!
سینے میں سانسیں دل میں چہرہ اٹکا!!!
تو کیا میرے سینے میں سانس اٹکی ہے!!!
یا ماں کے سہے دکھوں کی پھانس اٹکی ہے!!!
استھما۔ Asthma
1
147
12 ستمبر 2020
قطعہ
راشد ڈوگر
@rmdogar
ہر شخص نے ہاتھ میں پتھر ہے اٹھا رکھا
درویشِ خود مست نے بھی سر ہے اٹھا رکھا
ہر ایک کی نوکِ لساں پر ہیں تیر و تفنگ
تیرے تو لہجے ہی نے خنجر ہے اٹھا رکھا
قطعہ
1
113
10 ستمبر 2020
نظم
راشد ڈوگر
@rmdogar
بیٹے کی طرح موسیٰ کو پالا کس نے؟
دریا میں فرعون ڈبویا کس نے؟
دیں کے سر کش کی سر کوبی کے لئے
کی لوگوں کے جذبات کی پروا کس نے؟
جب ہو اللہ کی رضا پیشِ نظر
مخلوق کے ارمانوں کو دیکھا کس نے؟
حق و باطل
1
164
9 ستمبر 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
وا ہوں تو منتظر تری آنکھیں ہیں
جو موند لوں تو دل مری آنکھیں ہیں
تارے چمکتے ہیں یہ جو راتوں میں
بچھڑے پیاروں کی سبھی آنکھیں ہیں
ناظر نظارہ ایک ہوئے دونوں
تیری ہیں یا کہ شیشے کی آنکھیں ہیں
09/08/2020
0
206
4 ستمبر 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
ہو سکتا ہے وہ بات دہرائی جائے
اسی بات کے خوف سے اٹھ کے آئے
غمِ زندگی ہے نہ ہی دردِ دل اب
عجب بے حِسی بے رخی کے ہیں سائے
ترے چپکے گھر کو ترنم نے گھیرا
مرے چیختے شہر میں قہر چھائے
04/09/2020
0
146
3 ستمبر 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
ہم نے دل کو پگھلا دیکھا سردیوں کی رات میں
اس نے ہم کو روتا پایا رات کے لمحات میں
شاذ دیکھا ہے کسی نے اپنے من میں جھانک کر
کہکشائیں ہیں ہزاروں کائناتِ ذات میں
آدمی کو آدمی سے ربط ہے اب خال خال
سب محبت ڈھونڈتے ہیں جیب کے آلات میں
03/09/2020
2
159
1 ستمبر 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
ہے جو برسات میں بادل سے برستا پانی
کئی نینوں سے گئی یادوں کا بہتا پانی
جو رہے پیاسے نبیﷺ کے وہ پیارے سارے
شرم سے آج بھی ہر دریا ہے لگتا پانی
ہیں لگے داغ گناہوں کے مرے دامن پر
دھو ہی ڈالے گا مری آنکھوں سے چلتا پانی
28/08/2020
1
2
201
29 اگست 2020
غزل
راشد ڈوگر
@rmdogar
اپنے غم کیا، دوسروں کے دکھ ستاتے ہیں مجھے
سُکھ سے سونا چاہتا ہوں، وہ جگاتے ہیں مجھے
دھند ہے اک درمیاں حائل کئی دنیاوں کے
جن میں پنہاں راستے اکثر بلاتے ہیں مجھے
پاس میرے پھرتے چہرے اجنبی سمجھیں مجھے
دُور وقتوں کے پیارے ملنے آتے ہیں مجھے
29/08/2020
1
125
معلومات