بیٹے کی طرح موسیٰ کو پالا کس نے؟
دریا میں فرعون ڈبویا کس نے؟
دیں کے سر کش کی سر کوبی کے لئے
کی لوگوں کے جذبات کی پروا کس نے؟
جب ہو اللہ کی رضا پیشِ نظر
مخلوق کے ارمانوں کو دیکھا کس نے؟
ابرہا جو چلا کعبے کو کرنے مسمار
اس کا لشکر بھوسہ بنایا کس نے؟
نمرود کو دعوی تھا خدا ہونے کا
سَر اس کا سرِ خاک ملایا کس نے؟
اپنے نانا کے دیں کی رفعت کے لئے
کربل میں لٹا دی اپنی دنیا کس نے؟
پھرنا نہیں راشد سرِ مُو سچ سے
اب سانس ہے جاری، کل دیکھا کس نے؟

164