| میری بیٹی مجھ کو تم سے الفت ہے |
| تیرے میرے آقا ﷺ کی یہ سنت ہے |
| چاہت کے مترادف سارے لفظوں کو |
| یکجا کر لیں تو وہ تیری صورت ہے |
| گھیرے میں تجھ کو لے لے ایمان و خوشی |
| اور جہاں میں جو بھی اعلی نعمت ہے |
| تیرے دل میں رچ بس جائے عشق اس کا |
| وہ خاتون کہ جو سردارِ جنت ہے |
| میرے اللہ دے دے تُو آقا ﷺ کے طفیل |
| قسمت اچھی ہر بیٹی کو، مِنَّت ہے |
معلومات